دبئی سے تعلق رکھنے والی مشہور فلپائنی ٹک ٹاکر فیونا جیمز نے رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تقریباً 0.8 ملین فالوورز رکھنے والی فیونا نے رمضان کے پہلے ہفتے میں دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر ستوا میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام زینب رکھ لیا۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی رہائشی زینب 8 سال قبل متحدہ عرب امارات منتقل ہوئی تھی اور مساجد سے اذان سے ہر وقت متاثر ہوتی رہتی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ’دراصل، میں نے جب بھی اذان سنی، مجھے سکون محسوس ہوا۔ درحقیقت میں نے اذان کے کچھ حصے بھی حفظ کر لیے تھے، جس سے مجھے مذہب کے بارے میں جاننے کی جستجو پیدا ہوئی‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زینب فی الحال اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے اسلامک انفارمیشن سینٹر سے آن لائن کلاسز لے رہی ہیں اور قرآنی سورتیں بھی حفظ کر رہی ہیں، انہیں امید ہے کہ ایک ماہ میں کورس مکمل کر لیں گی۔
زینب کا مزید کہنا ہے کہ ’میرے اہل خانہ میرے اس فیصلے سے خوش ہیں اور انہیں اسلام قبول کرنے کے لئے کسی نے مجبور نہیں کیا ، انہوں نے اپنی مرضی اور خوشی سے اسلام قبول کیا ہے۔
0 Comments