Latest News

مظفر نگر کی کچی آبادیوں میں آٹھ کروڑ روپے سے ہونگے ترقیاتی کام، مرکزی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان اور ریاستی وزیر کپل دیو اگروال نے رکھا اسکیموں کا سنگِ بنیاد۔

کھتولی/مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر پنچایت آڈیٹوریم میں ڈاکٹر سنجیو بالیان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تیز رفتار اقتصادی ترقی اسکیم کے تحت کچی آبادیوں اور دلت بستیوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایم پی کو پانچ کروڑ اور ایم ایل اے کو تین کروڑ روپے دیے ہیں۔ مودی اور یوگی حکومتیں ترقی میں پیچھے رہ جانے والے لوگوں کو آگے لانے کا کام کر رہی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے ایم پی فنڈ تین سال سے دستیاب نہیں تھا۔ اب پیسے ملنے سے ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔
 ریاستی وزیر کپل دیو اگروال نے کہا کہ بی جے پی امبیڈکر اور کانشی رام کے خوابوں کو پورا کر رہی ہے۔ دلتوں کی بہتری میں مسلسل مصروف بہ عمل ہے۔ پی ایم مودی کی توجہات کا مرکز گاؤں، غریب اور کسان ہیں۔ ہمارے ملک میں 80 کروڑ لوگوں کو اناج مفت دیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کہرام برپا ہے۔ بیت الخلا، بجلی کا کنکشن، اجولا وغیرہ وزیر اعظم مودی کے تحفے ہیں۔
 ریاستی وزیر کپل دیو اگروال نے بتایا کہ شہر کی اسمبلی میں چار سڑکیں بنائی جائیں گی۔ اس میں سہیندر کے گھر سے لے کر بابورام دھیمان کے جنک پوری میں گھر تک کا گھر 40.86 لاکھ میں بنایا جائے گا۔ رامپوری میں سبھاش کے گھر سے سمر سنگھ کے گھر تک سڑک پر 64.61 لاکھ، کوکڈا کے کمل نگر میں لکشمی دھرما کانٹے سے سروس سینٹر تک 74.75 لاکھ، والمیکی بستی سے منڈی سمیتی روڈ گاندھی نگر میں 52.21 لاکھ میں لاگت آئے گی۔
ڈاکٹر سنجیو بالیان نے بتایا کہ کھتولی، چرتھاول اور بڈھانہ حلقوں میں 16 سڑکیں بنائی جائیں گی۔ کھتولی اسمبلی کے ٹبیتا، سمولی، مجاہد پور بھوپکھیڈی، گدن پورہ، رسول پور کلوڑہ، مہلکی میں سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ سڑک کا سنگ بنیاد بدھی کلاں، باگھرا، برالسی، سلہا کھیڑی، نوناکھیڑا، چرتھاول اسمبلی کے بروالا، بڈھانہ اسمبلی کے بھورکلان اور کٹاس اور مورنا کے بھنڈار میں رکھا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر