Latest News

جدید طلبہ کی آمد سے دیوبند کی رونقیں دو بالا، دارالعلوم، وقف دارالعلوم اور دارالعلوم زکریا سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں داخلہ کارروائی کا آغاز۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
شوال المکرم کا مہینہ شروع ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر دیوبند میں طالبان علوم نبویہ کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور ملک کے مختلف گوشوں سے یہاں ہزاروں کی تعداد میں طلباءداخلہ کی خواہش لیکر پہنچ گئے ،جس سے دیوبند کی فضا ایک بار پھر پرُ نور ہوگئی ہے۔ اس وقت دیوبند میں جدید طلباءکی آمدسے یہاں کی رونقیں دوبالاہوگئی ،جو داخلہ کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔گزشتہ 2 شوال مطابق23 اپریل سے دارالعلوم دیوبند سمیت دیگر دینی مدارس میں داخلہ فارموں کی تکمیل کے بعد اب داخلہ امتحان شروع ہوگئے ہیں اور اس کے بعد داخلوں کی مکمل کارروائی کے بعد 20 شوال مطابق 11 مئی تک تعلیمی سال کا باضابطہ طورپر آغاز ہوجائے گا۔ دیوبند میں علم دین کے حصول کے مرکزی ادارہ دارالعلوم کے سبب یہاں رمضان سے ہی نئے داخلے کے خواہش مند طلباءکاہجوم ہوتاہے ،جو ماہ مبارک کی تعطیلات میں تعطیلات کے باوجود ادارہ میں رہ کر داخلہ امتحانات کی تیاری کرتے ہیں،طلباءرمضان المبارک ک آخری ایام اور عید الفطر کے فوری بعد اپنے داخلہ فارم مکمل کرنے کے بعد پھر داخلہ امتحانات کی تیاریوں میں مصروف رہتے ہیں۔ دارالعلوم دیوبند میں 6 شوال یعنی 27 اپریل تک فارم تکمیل کا سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد آئندہ 9 شوال مطابق29 اپریل(آج) سے یہاں داخلہ امتحان شروع ہوجائینگے ۔ ادارہ کے ناظم امتحان کے مطابق طلباءکی بڑھتی تعداد کے مدنظر داخلہ فارم کی تقسیم کے لئے متعدد کاو ¿نٹر لگائے ہیں،23 اپریل سے 27 اپریل تک درخواست برائے داخلہ کی تقسیم اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری جبکہ حفص اردو کے لئے 9 شوال مطابق 30 اپریل کو درخواست برائے داخلہ تقسیم کئے جائینگے اور اسی دن اس کو جمع کرنا لازمی ہوگا ۔پہلے روز ابتدائی جماعتوں میں داخلہ کے خواہش مند طلباءامتحان میں شریک ہونگےس میں موقوف علیہ کتابوں کا امتحان ہوگا،جس کو پاس کرنا ہر طالبعلم کے لئے لازمی ہے، اس کے بعد ہی وہ آگے کے امتحان میں شرکت کے مجاز ہونگے۔۔وہیں دارالعلوم وقف دیوبند میں داخلہ فارموںکی تکمیل کی کارروائی کے بعدآج 8 شوال سے داخلہ امتحان شروع ہونگے جو16 شوال تک جاری رہے گیں ،اس کے بعد کامیاب طلباءکے داخلوں کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔ دارالعلوم زکریا دیوبند،جامعہ امام محمد انور شاہ،جامعة الشیخ حسین احمد مدنی،دارالعلوم اشرفیہ سمیت دیگر مدارس اسلامیہ میں داخلوں کا آاغاز ہوچکاہے۔ ادھر اسٹیٹ ہائیو ے پرواقع ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے داخلوں کے بابت معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ میں 3 شوال سے 9 شوال تک داخلہ فارم بھرے جائینگے اور 10 شوال سے 15 شوال تک داخلہ امتحان ہونگے اورامتحان میں کامیاب ہونے کے والے طلباءکی داخلہ کی کارروائی 16 شوال سے 19 شوال تک مکمل کرلی جائے گی،جس کے بعد 20 شوال سے باضابطہ طورپر تعلیمی سال کا آغاز ہوجائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر