لکھنؤ: جمعیۃ علماء ہند کےصدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی تکیہ کلاں رائے بریلی یوپی پہنچے اور وہاں مولانا سید بلال الحسنی ندوی نو منتخب ناظم ندوۃ العلماء لکھنو سے ملاقات کی اوران کی اور جملہ اہل خانہ کی خدمت میں صدرآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر تعزیت مسنونہ پیش کی۔
مولانا مدنی نے کہا کہ حضرت مولانا کا وصال پوری ملت اسلامیہ ہند کے لیے بڑا خسارہ ہے ۔
مولانا مدنی حضرت مرحوم کے مزار پر حاضر ہوئے اور دعائے مغفرت کی ۔واضح ہو کہ مولانا رابع حسنی ندوی ؒ کا رمضان المبار ک کے تیسرے عشرے کے شروع میں وصال ہوا تھا ، اس وقت مولانا مدنی مسجد رشید میں سینکروں متوسلین کے ساتھ معتکف تھے۔
آج کی ملاقات کے موقع پر مولانا عبدالرب اعظمی صدر جمعیۃ علماء اترپردیش، مولانا کلیم اللہ قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء اترپردیش، سید حسین احمد لکھنو اور دارالعلوم ندوۃ العلماء کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
0 Comments