Latest News

بورڈ نتیجے میں دیوبند کے اسکولوں کی شاندار کارکردگی، پبلک گرلز انٹر کالج ،جامعہ اسلامیہ للبنات اور اسلامیہ انٹر کالج کی طالبات کی امتیازی کامیابی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان میں اس مرتبہ بھی لڑکوں کے مقابلہ لڑکیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی،دیوبند کے تمام عصری تعلیمی اداروں میں ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے شاندار نتائج رہے ہیں، شہر کے قدیم معروف عصری تعلیمی ادارہ پبلک گرلز انٹر دیوبند کی طالبات نے بہترین کاکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ادارہ کو صد فیصد نتائج دیئے ہیں۔انٹر کالج کی پرنسپل صفیہ گوہر اور ایچ او ڈی فہیم صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی انٹر میڈیٹ اور ہائی اسکول کی طالبات نے صد فیصد کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے اور کالج کا رزلٹ 100 فیصدرہاہے۔

ادارہ کی پرنسپل نے بتابا کہ انٹر میڈیٹ کی طالبہ یمنی پروین 80.4 فیصد نمبرات حاصل کرکے انٹر سیکشن کی ٹاپر بنی ہیں جبکہ ہائی اسکول کی طالبہ نوحہ خلدہ 600 میں 522 نمبرات (87%) نمبرات حاصل کرکے کالج ٹاپر رہی۔ ان کے علاوہ انٹر کی طالبات مہوش اور افشاں نے 77.8 فیصدی نمبرات حاصل کرکے دوسری پوزیشن جبکہ عصمت جہاں و عزیزہ جمال نے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی ،اسی طرح ہائی اسکول کی طالبہ علیمہ رانی 84.3 فیصدنمبرات حاصل کرکے دوسری پوزیشن اور ہانیہ فاطمہ نے 82.3 فیصد نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر رہی ،گرلز انٹر کالج کے منیجر سہیل صدیقی نے تمام کامیاب طالبات اور ان والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی قوم کی کامیابی کا زینہ تعلیم ہے اسلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول پر بھرپور توجہ دی جانی چاہئے، انہوںنے بتایا کہ ہائی اسکول کی 50 طالبات میں سے49 طالبات امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئی ہیں۔ جبکہ انٹر میڈیٹ کی 7 طالبات فرسٹ آنرس سے 18 طالبات فرسٹ ڈویژن جبکہ 9 طالبات سیکنڈ ڈویژن سے کامیاب ہوئی ہیں۔ 

اس کے علاوہ دیوبند کے عصری تعلیمی اداروں اسلامیہ انٹر کالج ،ایچ اے وی انٹر کالج ،جین انٹر کالج،شری رام کرشن انٹر کالج، کے ایل جنتا انٹر کالج،جامعہ اسلامیہ للبنات انٹر کالج کے نتائج بھی شاندار رہے ہیں۔ اسلامیہ انٹر کالج کے پرنسپل ارشد زماں نے بتایاکہ اس سال ہائی اسکول کا رزلٹ 98 فیصد رہاہے اور انٹر میڈیٹ کا رزلٹ 94.3 فیصد رہاہے، انٹر میں شاہ نور نے81.2 فیصدی نمبرات کے ساتھ اول پوزیشن جبکہ فاطمہ اور امیر حمزہ نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ہائی اسکول میں محمد حارث نے 600 میں سے 519نمبرات حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور محمد عظیم نے 514 نمبرات حاصل کرکے دوسری جبکہ علینہ نے 505 نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جامعہ اسلامیہ للبنات انٹر کالج میں انٹر میڈیٹ کی طالبات سعدیہ تسمیہ اور علمیٰ نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور ہائی اسکول کی طالبات سلمیٰ عادل ،بریرہ اور اریبہ شاہنواز اعلیٰ نمبرات سے کامیابی ہوئیں ۔ ادارہ کے منیجر ظفر عثمانی نے بتایاکہ ادارہ میں انٹر میڈیٹ اور ہائی اسکول کے نتائج صدر فیصد رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر