رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں جہاں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہاہے وہیں شہر کے کچھ علاقوں میں کل شام سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے،جس سے جہاں روزہ داروں کو عبادتوں میں خلل ہورہاہے وہیں لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ فیڈر نمبر4 کے تحت آنے والے علاقے تقریباً اندھیرے میں ڈوبے ہوئے، پوری رات بجلی کی آنکھو مچولی کے بعد منگل کی صبح چھ بجے سے بجلی سپلائی بند ہے، جس کے سبب شدید گرمی اور رمضان کے باوجود پانی کا بحران بھی کھڑا ہوگیا، اتنا ہی نہیں بجلی پانی نہ ہونے کے سبب بزرگوں ،بیماریوں اور بچوں کے ساتھ روزہ دار مردو خواتین گرمی کی شدت سے بے حال ہیں۔واضح رہے کہ پیر روز سے اسٹیٹ ہائیوے پر واقع بجلی گھر میں فالٹ ہونے کے سبب فیڈر نمبر چار سے منسلک نصف درجن محلوں کی بجلی سپلائی متاثر ہے، جہاں پیر کی شامل سے بجلی کی آنکھ مچولی چلتی رہی وہیں منگل کی صبح سے بجلی سپلائی پوری طرح بند ہوگئی،جس سے شدید پریشانیوں کا سامناکرناپڑرہاہے، بجلی سپلائی بند ہونے کے سبب پانی کی سپلائی بھی متاثر ہے، جس کے سبب روزہ دار وںکی عبادات بھی متاثر ہورہی ہے ہیں،اتنا ہیں بلکہ لوگوںکو گھروں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے باہر کے سرکاری نلوں سے بالٹیوں سے پانی لانا پڑرہاہے۔ مسلسل بجلی متاثر رہنے کے سبب گھر کے انویٹر وغیرہ بھی ختم ہوگئے اور شدید گرمی میں بچوں بڑوں کے ساتھ خواتین کو سخت پریشانی کا سامناکرناپڑرہاہے۔ متاثرہ علاقوںکے باشندوں نے بجلی محکمہ اور عوامی نمائندوں کے تئیں ناراضگی کااظہار کیاہے۔لوگ جہاں محکمہ برقیات کی لاپرواہی کو لیکر نالاں ہیں وہیں بلدیہ الیکشن میں قسمت آزمارہے لیڈروں کولیکر بھی ان میں کافی غصہ ہے، لوگوں کاکہناہے یہ لیڈران ہر موسم میں ووٹ مانگنے آتے ہیں لیکن عوامی مسائل اور ان کی ضروریات کے سامنے آنکھ بند کرلیتے ہیں اور انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ادھر بجلی محکمہ کے جے ای سدھاگر نے کہاکہ اسٹیٹ ہائیوے پرو اقع سرائے کے نزدیک بجلی گھر میںبڑا فالٹ ہوگیاہے، جس کو ٹھیک کرانے کے لئے باہر سے ٹیم بلائی گئی ہے، جسے ٹھیک کیاجارہاہے، جلدی ہی فالٹ کو ٹھیک کرکے بجلی سپلائی بحال کردی جائے گی۔
0 Comments