Latest News

اے ایم یو کے وی سی بن گیے ایم ایل سی،مزید‌ ملے گا انعام۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر۔ طارق منصور قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے رکن بن گئے ہیں۔ یوگی حکومت نے ان کے نام کی تجویز گورنر کو بھیجی تھی جسے گورنر نے منظور کر لیا۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یہ خبر گرم ہے کہ کہ انہیں کسی کمیشن کا چیئرمین بنایا جا سکتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ پروفیسر طارق منصور 4 اپریل تک وائس چانسلر کے عہدے سے اپنا استعفیٰ صدر جمہوریہ کو بھیج سکتے ہیں۔
واضح ہو گورنر آنندی بین پٹیل نے پیر کو اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر۔ سابق کابینہ سکریٹری نریپیندر مشرا کے بیٹے ساکیت مشرا سمیت تعلیم، اور سماجی خدمات کے شعبے سے وابستہ چھ لوگوں کو نامزد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نامزد اراکین میں، بی جے پی کے برج علاقے کے سابق علاقائی صدر رجنی کانت مہیشوری، 2022 کے اسمبلی انتخابات میں پھول پور پوائی سے امیدوار رامسورت راج بھر، بی جے پی کے وارانسی ضلع صدر ہنس راج وشوکرما اور یو.پی شیڈیولڈ کاسٹ فائنانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین لال جی پرساد نرمل شامل ہیں۔ ۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر