Latest News

سہارنپور میں کورونا سے ایک شخص کی موت، سرکاری میڈیکل کالج میں ایک اسٹاف نرس سمیت دو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو ملی۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور میں لگاتار کورونا کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں ، کورونا سے متاثر ایک مریض کی رشی کیش کے ایمس میں علاج کے دوران موت ہوگئی، جب کہ سرکاری میڈیکل کالج میں ایک اسٹاف نرس سمیت دو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو ملی ہے۔ 23 مارچ 2023 کو کورونا کے تین مریض ملے تھے ، اس کے بعد رفتہ رفتہ کورونا متا ¿ثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا، حالانکہ کورونا سے متا ¿ثر مریض کچھ ہی دن میں صحت یاب بھی ہورہے ہیں۔ سہارنپور نکوڑ علاقہ کے گاﺅں جون پور کے رہنے والے سشیل کمار کی رشی کیش کے ایمس میں کورونا سے موت ہوگئی ۔ پچھلے ایک ہفتہ سے وہاں ان کا علاج چل رہا تھا ، گاﺅں میں ان کی آخری رسومات کووڈ کے مطابق کی گئی۔ کورونا سے موت کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم میں کھلبلی مچ گئی ہے تو وہیں پورے علاقہ میں دہشت ہے۔ نکوڑ کے گاﺅں جون پور میں سشیل کمار( 58)کی کل دیر رات رشی کیش میں موت ہوگئی ۔ وہ فی الحال سہارنپو رکے ہمت نگر میں رہ رہے تھے ۔ سشیل کمار کے بھائی ماسٹر انل کمار نے بتایا کہ ہولی کے بعد سے ہی سشیل کو بخار آرہا تھا ، زیادہ کمزوری آنے کے بعد 23مارچ کو اہل خانہ سشیل کمار کو سہارنپور کے ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں حالت بگڑنے پر اہل خانہ اسے دہرہ دون کے جولی گرانٹ اسپتال لے گئے، یہاں بھی جب آرام نہ ملا تو سشیل کو رشی کیش کے ایمس میں بھرتی کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ راجکئے میڈیکل کالج میں بھی کورونا نے دستک دیدی ہے ، گزشتہ کل اسٹاف نرس سمیت کورونا کے دو کیس ملے ہیں ، جس کے بعد کورونا متا ¿ثرین کی تعداد 20ہوگئی ہے۔ ضلع سرویلانس آفیسر شوانگا گوڑ نے بتایا کہ میڈیکل کالج سے کورونا متا ¿ثر ین کی رپورٹ ملی ہے ، اس میں ایک اسٹاف نرس اور ایک شخص پوزیٹیو ملے ہیں۔ اسٹاف نرس میڈیکل کالج میں کام کرتی ہے جسے احتیاط کے طو رپر میڈیکل کالج میں آئی سو لیٹ کردیا گیا ہے ۔ اسٹاف نرس کی دو دن پہلے طبیعت خراب ہونے پر جانچ ہوئی تھی ، اسی طرح دوسرے متا ¿ثر نے بھی اسپتال پہنچ کر کورونا جانچ کرائی تھی وہ بھی پوزیٹیو آئی ہے ۔ 23مارچ کو تین خواتین کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی ،اس سے پہلے دسمبر 2022میں کورونا متا ¿ثر ملا تھا جس کے بعد کورونا بیماری صفر پر چلی گئی تھی۔ پوزیٹیو مریضوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے ۔ 17-18مارچ کو تین خواتین کے سیمپل لئے گئے تھے جن کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد ان کو آئی سو لیٹ کرکے علاج شروع کردیا گیا تھا ، تینوں متا ¿ثرہ خواتین سڈولی قدیم اور بلیا کھیڑی بلاک کی رہنے والی تھیں، اب وہ پوری طرح سے صحت مند ہیں۔ سی ایم او ڈاکٹر سنجیو مانگلک نے بتایا کہ کورونا ابھی اتنی خطرناک شکل میں نہیں آیا ہے ، گھبرائے نہیں تھوڑا سا شک ہونے پر جانچ کرائیں ، احتیاط ہی بچاﺅ ہے، باہر آنے جانے والے لوگوں کی طبیعت خراب ہو تو جانچ فوراً کرالینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ باہر نکلنے سے احتیاط برتنی چاہئے ، بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جانے سے بچنا چاہئے اور بلاوجہ گھرو ں سے باہر نہ نکلا جائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر