Latest News

اترپردیش ‘انکاؤنٹر اسٹیٹ’ میں تبدیل, سپریم کورٹ قتل کا نوٹس لے: مایاوتی۔

لکھنؤ: پولیس حراست میں اور لائیو کوریج کے دوران جس طرح عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا، اس نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھائے ہیں۔ جہاں بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ ریاست کو ‘انکاؤنٹر اسٹیٹ’ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں جرائم عروج پر پہنچ چکے ہیں اور مجرموں کے حوصلے بلند ہیں۔
پریاگ راج میں پیش آئے اس واقعہ پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے دو ٹوئٹس میں کہا ہے کہ ’’بہتر ہو گا کہ معزز سپریم کورٹ خود پورے ملک میں زیر بحث اس انتہائی سنگین اور انتہائی تشویشناک واقعہ کا نوٹس لے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر