Latest News

شدید مخالفت کے باوجود مزار پر بلڈوزر، سخت سیکوریٹی کے درمیان دہرہ دون میں انتظامیہ کی کارروائی۔

 دہرہ دون: ہریدوار جوال پور میں مزار پر بلڈوزر چلانے جانے کی خبر سے عوام میں اشتعال پیدا ہوگیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع ہوگئی ۔ لیکن انتظامیہ نے شدید مخالفت کے باوجود چندن والی مزار کو جے سی بی کی مدد سے منہدم کردیا۔ اس دوران پولس کی کثیر تعداد وہاں مووجد تھی، دونوں طرف بیریکیڈ لگا کر آمدورفت بند کردی گئی تھی۔ مشتعل ہجوم پولس اور انتظامیہ کے سمجھانے کے بعد وہاں سے لوٹ گئے، مزار کو ہٹانے کی کارروائی کے دوران قریب کے علاقوں کو چھائونی میں تبدیل کردیاگیا تھا، چھتوں پر لوگ چڑھے ہوئے تھے انہیں بھی اتار دیاگیا اور بلڈوزر چلا دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر