نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 25 مئی کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہرادون سے دہلی کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاحی سفر کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
اتراکھنڈ میں متعارف کرائی جانے والی یہ پہلی وندے بھارت ہوگی۔ عالمی معیار کی سہولیات کے ساتھ، یہ آرام دہ سفر کے تجربے کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی، خاص طور پر ریاست کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے۔ یہ ٹرین مقامی طور پر تیار کی گئی ہے اور کاوچ ٹکنالوجی سمیت جدید حفاظتی خصوصیات سے لیس ہے۔ دہلی کے آنندویہار ریلوے اسٹیشن سے چلنے والی اس ٹرین کا ٹھہراؤ میرٹھ، مظفرنگر، سہارنپور پور، روڈ کی، ہری دوار اور دہرادون میں ہوگا۔ یہ ٹرین دیوبند سے گزرے گی لیکن یہاں یہ ٹرین رکےگی نہیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے صاف ستھرے ذرائع فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے ویژن کی رہنمائی میں، ہندوستانی ریلوے ملک میں ریل روٹ کو مکمل طور پر برقی بنانے کی تلاش میں ہے۔ اس سمت میں آگے بڑھتے ہوئے وزیر اعظم اتراکھنڈ میں بجلی سے چلنے والے نئے ریلوے لائن حصوں کو وقف کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے پورے ریل روٹ پر 100 فیصد بجلی پہنچ جائے گی۔ برقی حصوں پر برقی ٹریکشن سے چلنے والی ٹرینوں کے نتیجے میں ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
0 Comments