Latest News

’وندے بھارت‘ سے دیوبند پہنچے ریلوے وزیر کا زور دار استقبال، پی ایم مودی اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں: اشونی وشنو۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند ریلوے اسٹیشن پر دیو بھومی اتراکھنڈ کو ملک کی راجدھانی دہلی سے جوڑنے والی ریاست کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے استقبال کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرمرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جو وعدہ کرتے ہیں وہ ضرور پورا کرتے ہیں۔ جمعرات کی سہ پہر مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں سوار ہو کر دیوبند ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ حالانکہ دیوبند میں اس ٹرین کا ٹھہراؤ نہیں ہے لیکن آج پہلے روز خاص طور پر اسے نہ رکوا دیا گیا تھا۔
اس دوران مرکزی وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ، بی جے پی کے ریاستی نائب صدر موہت بینیوال، کیرانہ کے ایم پی پردیپ چودھری، سابق ایم پی راگھو لکھن پال شرما، نکوڑ ایم ایل اے مکیش چودھری، رام پور منیہاران کے ایم ایل اے دیویندر نِم، سہارنپورنگر نگم کے میئر ڈاکٹر اجے سنگھ،دیوبند چیئرمین وپن گرگ اور دیگر بی جے پی لیڈروں نے پھولوں کی بارش کرکے مرکزی ریلوے وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران ریلوے وزیر اشونی وشنو نے ریاست کی پہلی اور ملک کی 18ویں وندے بھارت ٹرین شروع کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ کنور برجیش سنگھ کی متاثرہ پسنجر ٹرینوں سمیت دیگر ٹرینوں کو دوبارہ چلانے کی مانگ پر سنجیدہ فیصلہ لیا جائے گا۔ عنقریب دیوبند کے لوگوں کو نئی ٹرین کا تحفہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سینی، ضلع کوآپریٹیو بینک کے چیرمین چودھری راجپال سنگھ، بہٹ کے سابق ایم ایل اے نریش سینی، بلاک پرمکھ نمائندے وجے تیاگی اور بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔
واضح رہے کہ دہرہ دون سے چل کر یہ ٹرین ہریدوار، روڑکی، سہارنپور، مظفرنگر اور میرٹھ میں رکتے ہوئے دہلی کے آنند وہار پہنچے گی، اس ٹرین سے دہردون اور دہلی کے درمیان کاسفر محض چار گھنٹے پنتالیس منٹ میں طے ہوگا، اسی روٹ سے یہ ٹرین آنند وہار سے دہرہ دون پہنچے گی، جس کو آج وزیر اعظم نریندر مودی نے ہری جھنڈی دکھاکر کیا، یہ ٹرین ہفتہ میں چھ دن چلے گی، بدھ کے روزوندے بھارت نہیں چلے گی۔ یہ ٹرین باضابطہ طور پر 28 مئی سے شروع ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر