پاکستان میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اس تعلق سے کابینہ میٹنگ کی جس میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس دوران پاکستانی وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو خطاب بھی کیا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی پارٹی دونوں ہی جھوٹے ہیں۔
عمران خان پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی، اب اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کابینہ میٹنگ میں شہباز شریف نے عدالت کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ عمران حکومت میں جب ہماری پارٹی کے لیڈران کے ساتھ بدلہ لیا گیا تو عدالت خاموشی اختیار کیے بیٹھی رہی۔ انھوں نے سوال کیا کہ ’’کیا انھوں نے (عدالتوں نے) کبھی اس بات کا نوٹس لیا، جب ہمیں جیل میں بھیجا جا رہا تھا
0 Comments