مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں. بڈھانہ میں جمیعت علمائے ہند کے زیر اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مرکز سے ملی کچھ ہدایات و امور کے متعلق غور و خوض کیا گیا۔ وہیں اصلاح معاشرہ کے پروگرام پر زور دیا گیا اور مکاتب کے قیام و تعلیمی بیداری پر محنت کرنے کی بات کہی گئی۔ اس موقع شہر صدر آس محمد قاسمی، مولانا محمد معاذ، مولانا محمد عالم، حافظ محمد ایوب، مولانا محمد اسرائیل، مفتی محمد گلفام، مولانا محمد انس، مولانا ریاست علی، حافظ نظام الدین، پیر جی انتظار قریشی، مفتی محمد فیضان، عبدل سیفی وغیرہ نے شرکت کی۔
0 Comments