مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں. مظفرنگر نئی منڈی کوتوالی علاقہ میں وشوکرما چوک کے نزدیک راجباہا روڈ پر آر ایل ڈی کارکنوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر اور ممبر پارلیمنٹ برج بھوشن شرن کا پتلا جلایا۔ کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے پانچ کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ جھڑپ کے دوران آر ایل ڈی کا ایک کارکن زخمی بھی ہوا۔ ویڈیو کی بنیاد پر پولیس کارکنوں کو نشان زد کرنے اور مقدمہ درج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
بدھ کی شام آر ایل ڈی کے کارکنان یوتھ ریاستی جنرل سکریٹری انکت سہراوت کے ساتھ ایم پی برج بھوشن شرن کا پتلا جلانے ایس ڈی کالج کے قریب بھوپا روڈ پہنچے۔ اطلاع ملتے ہی نئی منڈی کوتوالی پولیس کالج کے قریب پہنچ گئی۔ کارکنان وشوکرما چوک سے گنگارام پورہ راجباہا روڈ پہنچے اور پتلا نذر آتش کیا۔
اس کی اطلاع ملتے ہی منڈی کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی تو جلے ہوئے پتلے کو چھیننے کے لیے آر ایل ڈی کارکنوں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔ ایک کارکن زخمی ہو گیا۔ کئی کارکن موقع سے چلے گئے تاہم پولیس نے پانچ کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران کافی دیر تک ہنگامہ ہوتا رہا۔ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر کارکنوں کی شناخت کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
0 Comments