Latest News

لڑکی اور لڑکے کی زہریلی اشیاء کھاکر خود کشی، رخصتی سے ایک یوم قبل پیش آئے واقعہ سے اہل خانہ میں کہرام۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
گنگوہ علاقہ کے مین پورہ گاﺅں میں ایک لڑکے اور لڑکی نے زہریلی اشیاءکھاکر خودکشی کرلی ، لڑکی کی گزشتہ کل رخصتی ہونی تھی ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گنگوہ علاقہ کے مین پورہ گاﺅں میں ایک لڑکی اور ایک نوجوان نے زہریلی اشیاءکھالی ، دونوں کی موت ہوگئی، بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کی گزشتہ کل رخصتی ہونی تھی ، رخصتی سے قبل لڑکی کی موت ہونے سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب گاﺅں کے ہی ایک نوجوان نے بھی زہریلی اشیاءکھاکر خودکشی کرلی ، لڑکی اور لڑکے کے ذریعہ زہریلی اشیاءکھاکر جان دینے کو لے کر علاقہ میں بحث کا بازار گرم ہے ۔ اُدھر ایک ہی دن دو اموات سے پورے گاﺅں میں ماتم پسرا ہوا ہے ، پولیس اس معاملہ کی جانچ میں لگ گئی ہے، یہ معاملہ تھانہ گنگوہ علاقہ کے گاﺅں مین پورہ کا ہے ۔ پولیس کے مطابق 2018میں یامین کی 25سالہ بیٹی عائشہ کا نکاح نکوڑ تھانہ علاقہ کے گاﺅں نواز پور کے رہنے والے ایک نوجوان کے ساتھ ہوا تھا، نکاح ہونے کے بعد اس کی رخصتی نہیں ہوئی تھی، اہل خانہ نے گزشتہ اتوار کو رخصتی کا دن مقرر کیا تھا جس کی تیاریاں چل رہی تھیں ، اسی درمیان عائشہ کی حالت خراب ہوگئی ، جیسے ہی اہل خانہ کو اس کا علم ہوا وہ فوراً اس کے لے کر پرائیویٹ اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ اس نے زہریلی اشیاءکھالی ہے جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ہے۔ لڑکی کی موت کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش کو قبضہ میںلے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ جب کہ دوپہر کے وقت گاﺅں کے ہی رہنے والے ایک نوجوان 25سالہ مہر دین نے بھی زہریلی اشیاءکھالی ،اہل خانہ نے نوجوان کو بھی اسپتال میں داخل کرایا ، جہاں پر علاج کے دوران نوجوان کی بھی موت واقع ہوگئی ۔ گاﺅں میں ایک لڑکی اور ایک نوجوان کی اچانک ہوئی موت سے کھلبلی مچ گئی ، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر اسے بھی پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے سپرد کردی گئی، اور نوجوان کی لاش بھی اس کے اہل خانہ کو سونپ دی گئی۔ گاﺅں کے باشندوں کے مطابق 2018 میں عائشہ اور اس کی بڑی بہن کا نکاح ایک ساتھ دو بھائیوں سے ہوا تھا ، نکا ح کے بعد ایک بہن کی رخصتی کردی گئی تھی لیکن ابھی تک عائشہ کی رخصتی نہیں ہوئی تھی ۔ اس سلسلہ میں ایس پی دیہات ساگر جین نے بتایا کہ گزشتہ کل گنگوہ کے مین پورہ گاﺅں میں ایک لڑکی اور ایک نوجوان نے زہریلی اشیاءکھالی تھی، جس کے بعد دونوں کی موت ہوگئی لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔ خودکشی کی کیا وجہ ہے اس کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا ہے، تفتیش کے بعد ہی صورت حال معلوم ہوسکے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر