Latest News

آنجہانی راجیو گاندھی کے دور میں ہندوستان بڑی طاقت کے طور پر ابھرا : حکیم ظفر محمود۔

کھتولی: سابق وزیر اعظم بھارت رتن آنجہانی راجیو گاندھی کی 32ویں برسی کے موقع پر ضلع اقلیتی کانگریس کے کارکنوں نے ضلع نائب صدر فیض محمد خان کی رہائش گاہ پر ایک تعزیتی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی نظامت حکیم ظفر محمود و فیض محمد خان نے کی۔اس موقع پر راجیو گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حکیم ظفر محمود نے کہا کہ جدید ہندوستان کے خالق راجیو گاندھی کے دور میں ملک دنیا کی چوتھی سپر پاور کے طور پر قائم ہوا، انہوں نے پنچایتی راج کا اہتمام کیا، اور نوجوانوں کو ووٹ کا حق دیا۔ 18 سال کی عمر، کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں ہندوستان کو ترقی دی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے میدان میں ہندوستان کو عالمی سطح پر پہچان دلائی، آج ہر آدمی کی جیب میں موبائل ملک کو آنجہانی راجیو گاندھی کا تحفہ ہے، ملک کے لیے اپنی جان قربان کردی۔ عوام ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔میٹنگ میں راشد ملک، محمد بلال، زاہد عباسی، شاہد قاضی، شاہنواز انصاری، محمد آصف، غفار تیاگی، فردین خان، ڈاکٹر عبدالرحمٰن، عامر علی، محمد احمد، شارق وغیرہ شامل تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر