Latest News

دیوبند میں ٹیچر نے نابالغ طالبہ کو بنایا ہوس کاشکار، پولیس مقدمہ درج کر کے ملزم ٹیچر کو کیا گرفتار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ٹیوشن پڑھنے والی نابالغ طالبہ کے ساتھ ٹیچر کے ذریعہ عصمت دری کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ تحریر کی بنیاد پر پولیس نے ملزم ٹیچر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ہفتہ کو شہر کی ایک کالونی کی رہائشی خاتون نے کوتوالی میں تحریر میں بتایا کہ اس کی 15 سالہ بیٹی جمعرات کو شہر میں ہی ایک ٹیچر کے یہاں ٹیوشن پڑھنے گئی تھی۔ الزام ہے کہ ٹیچر ان کی بیٹی کو بہلا پھسلاکر کسی بہانے سے روڑکی لے گیا۔ جہاں ہوٹل کے ایک کمرے میں ٹیچر نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد ملزم نے طالبہ کو اس سلسلے میں کچھ بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اسے واپس دیوبند چھوڑ دیا۔ تحریر میں کہا گیا ہے کہ اپنے ساتھ ہوئی ظلم و زیادتی کی کہانی جب لڑکی نے گھر آکر بتائی تو گھر والوں کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی۔ تحریر میں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ لڑکی کو طبی جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اتوار کو بلجیت کولونی کے باشندہ ملزم ٹیچر گورو کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر