Latest News

بڈھانہ میں جمعیۃعلمائے ہند کے زیر اہتمام عید ملن استقبالیہ تقریب منعقد، اقراء حسن سمیت علاقہ کی سرکردہ شخصیات کی شرکت، عید ملن کا مقصد سماج میں بھائی چارے کو مضبوط کرنا ہے۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بڈھانہ میں گزشتہ شب جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام گرین پبلک اسکول میں عید ملن استقبالیہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقے کے معززین شخصیات کے علاوہ سیاسی رہنماء و مذہبی و سماجی اور مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام مقررین نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے عید ملن استقبالیہ تقریب کا انعقاد کرکے بھائی چارے کا جذبہ بیدار کیا ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا مقصد محبت اور بھائی چارے کو بڑھانا ہے۔
مولانا نذر محمد قاسمی نے کہا کہ تہواروں پر ہمیں ایک دوسرے سے ملنا چاہیے اور عید ملن وغیرہ جیسے پروگرام منعقد ہونے چاہئیں تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو بھی سبق ملے۔ تقریب کی صدارت کر رہے جمعیۃ علماء بڈھانہ کے صدر حافظ شیردین نےمہمانوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئےکہا کہ عید ملن استقبالیہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد سماج میں بھائی چارے کو مضبوط کرنا ہے اور نفرت ختم کرکے محبت کو عام کرنا ہے تاکہ ملک میں پیار و محبت کی ہوائیں چلیں اور نفرت ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری پرانی تاریخ ہے کہ تہواروں کے موقع پر تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر تہوار مناتے ہیں اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء ہند بلا تفریق مذہب و ملت کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کے بزرگوں نے انگریزوں کے خلاف لڑ کر ملک کو آزاد کرایا اور امن کے لیے جدوجہد کی۔ تقریب کی نظامت ضلع سیکرٹری محمد آصف قریشی،حافظ محمد تحسین اور مفتی عبدالقاسمی نے مشترکہ طور کی۔ انہوں نے عید ملن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عید ملن استقبالیہ تقریب کا مقصد آپسی بھائی چارے اور نفرتوں کی دیوارکو ختم کرکے بھائی چارہ قائم کرنا ہے۔ 
کیرانہ سے پارلیمانی ا یس پی انچارج اقرا حسن نے کہا کہ ملک ہندوستان میں مختلف تہوار منائے جاتے ہیں اور یہ اس ملک کی خصوصیت رہی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کرکے خوشیاں مناتے ہیں اس طرح کی تقریبات کی ضرورت ہے انہوں نے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ .سابق ممبر آف پارلیمنٹ ہریندر ملک نے کہا کہ ہمارے آئین نے سب کو مساوی حقوق دیئے ہیں۔
مسلمانوں کو کسی کو دیش بھکتی کا سرٹیفیکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے سماج وادی پارٹی کے سابق ضلع صدر پرمود تیاگی نےجمعیۃ علماء کے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی تاریخ پڑھی ہے وہ جمعیۃ علماء ہند کے کارناموں سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ماحول کو خراب کرنے میں مصروف ہیں ان سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ میرانپور کے ایم ایل اے چندن چوہان نے کہا کہ معاشرہ نیک نیتی سے ترقی کرتا ہے۔انہوں جمعیۃ علماء ہند کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
بڈھانہ کے ایم ایل اے راج پال بالیان نے کہا کہ سماج میں ہندو مسلم ایک ساتھ رہتے ہیں تو امتیازی سلوک کیوں؟ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر رہنا ہے۔ آخر میں مولانا عمران حسین پوری کے خطاب پر تقریب کا اختتام ہوا۔ تقریب سے مولانا مکرم قاسمی مولانا سید محمد سعد خانجہاں پوری، حاجی شاہد تیاگی، وجے کوشک، مولانا ساجد ضلع صدر جمعیۃ علماء شاملی، مولانا خالد، سبودھ تیاگی، مولانا شعیب، احتشام صدیقی راشد عظیم مولانا سید سعد،مفتی محمد عدنان منصورپوری وغیرہ نے خطاب کیا۔ پرتاپ تیاگی ، ڈاکٹر نور حسن سلمانی ، عبد الجبارضلع پنچایت ممبر ، حاجی جمشید جولا ، قاضی ندیم ، ممبر راشد منصوری ، حاجی شرافت علی ، مولانا شیب عالم ، حافظ محمد تحسین ، محمدآصف قریشی ، اسلام منصوری، اسلام سیفی، قاری عبدالقادر فلاحی،محمد اصغرقریشی، شاہد قریشی، حافظ شہزاد، مولانا نسیم،عارف قریشی، اسرار قریشی، حافظ اللہ مہر حافظ کامل، گلفام خان، نسیم قریشی، محمدعمران قریشی، شاہد اسرائیل،محمدنواب قریشی،ماسٹراجےکمار ، الطاف قریشی، اشرف قریشی، مفتی یامین،مفتی عدنان منصورپوری و کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر