Latest News

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خودکش حملہ میں بال بال بچے۔

اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے میں 7 کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب سراج الحق ایک جلسہ عام کے لیے ژوب میں موجود تھے۔جماعت اسلامی نے دعوی کیا ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا جس میں سراج الحق محفوظ رہے۔جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔جماعت اسلامی کی جانب سے اس حملے کی ایک فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں کے ایک قافلے کے گرد لوگ جمع ہیں کہ اچانک دھواں اٹھتا ہے اور لوگ بھاگنا شروع کر دیتے ہیں۔اس فوٹیج میں ایک شخص کی لاش بھی دیکھی جا سکتی ہے جس کے بارے میں جماعت اسلامی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ یہ خود کش حملہ آور تھا۔تاہم پولیس کی جانب سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر