Latest News

مسلم تیاگی ایجوکیشنل سوسائٹی کو نومنتخب چئیر مین کی بچیوں کی تعلیم کے لئے چرتھاول میں گرلز انٹر کالج کے قیام کی یقین دھانی۔

مظفرنگر/کھتولی:  عزیز الرحمن خاں۔ مظفرنگر کے موضع جڑودہ میں مسلم تیاگی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی ایک اہم میٹنگ صدر مرسلین تیاگی کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں بچوں کی تعلیم سے متعلق بہت سے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیااور طے کیا گیا کہ جو بچے 2023 میں ہائی اسکول اور انٹر میں میرٹ کی بنیاد پر پاس ہوئے ہیں، ان مسلم تیاگی بچوں کو جلد ہی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اور جلد ہی پروگرام کا مکمل خاکہ تیار کر کے اعلان کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں پوری ٹیم سوسائٹی کے سرپرست نو منتخب چیئرمین ماسٹر اسلام کو مبارک باد دینے کے لئے چرتھاول پہنچی جہاں ماسٹر اسلام نے تعلیم کے حوالے سے معاشرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ چرتھاول میں لڑکیوں کے لیے انٹر کالج کھولنے کا وعدہ کیا اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ سرپنچ جڑودا، مرسلین تیاگی شہزاد تیاگی ناولا، عشرت تیاگی بیدپور، شہنزار پردھان ددھیڑو، سلیم تیاگی دلدھیڑو، ساجد تیاگی سروٹ ذاکر پردھان چھپار، کلیم تیاگی برلا، ایوب پردھان چھپار، کلیم تیاگی برلا، ایوب پردھان جڑودہ وغیرہ شامل رہے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر