Latest News

پولس نے ۳۳ کلو گانجہ کے ساتھ ۳ اسمگلروں کو کیا گرفتار۔

مظفر نگر/کھتولی:.عزیز الرحمن خاں.
مظفر نگر کے سول لائن پولس نے کار کے بونٹ اور ٹرنک میں چھپا کر اڈیشہ سے لایا گیا 33 کلو گرام گانجہ برآمد کیا ہے اور 3 اسمگلروں کو گرفتار کر لیاہے ۔  اے ایس پی آیوش وکرم سنگھ نے بتایا کہ غازی آباد  لونی ساکن دلشاد، راغب اور عظیم کو مہاویر چوک کے قریب جانسٹھ پل کے نیچے سے گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضے سے تلاشی کے دوران کار میں سیٹ کے نیچے چھپایا گیا گانجہ برآمد ہوا۔  اس کے علاوہ بونٹ اور ڈگی میں بنائی گئی جگہ سے گانجے کے پیکٹ بھی ملے ہیں ۔  مجموعی طور پر 33 کلو گرام گانجہ برآمد کیا گیا۔ اے ایس پی نے بتایا کہ تینوں اسمگلر اوڈیشہ سے سستے داموں گانجہ خرید کر ضلع کے آس پاس کے علاقوں میں اسمگل کرتے تھے۔  دلشاد اس گینگ کا سرغنہ ہے۔  پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے یہ گانجہ اڈیشہ کے سون پور ضلع کے  جمانجو عرف ماما سے 3000 روپے فی کلو کے حساب سے خریدا تھا۔  انہیں ماماکا پورا پتہ نہیں معلوم نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر