Latest News

قرآن کا معجزہ: دوبھائیوں نے چند مہینوں میں مکمل قرآن حفظ کرلیا۔

مدھوبنی: مولانا قمر عالم اشاعتی، مدھوبنی بہار کے دو صاحبزادوں نے چند مہینوں میں ہی پورا قرآن اپنے سینے میں محفوظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ بڑے فرزند دس سالہ حافظ عمر فاروق نے محض گیارہ مہینے میں پورا قرآن حفظ کرلیا، جبکہ چھوٹے بیٹے آٹھ سالہ حافظ ابوذر صرف چھ مہینے میں مکمل قرآن کے حافظ بن گئے۔ یقیناً یہ قرآن کریم کا معجزہ ہے کہ اتنے چھوٹے چھوٹے بچے چند مہینوں میں پورا قرآن زبانی یاد کرلیتے ہیں، پوری دنیا اس کی کوئی مثال نہیں ہے کہ کسی دوسری کتاب کو لوگ اتنی آسانی سے مکمل یاد کرلیتے ہوں۔ بتادیں کہ دونوں بچوں نے مکتب قادریہ مسجد راہوری احمد نگر مہاراشٹر مںو حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔یہ مکتب مدرسہ مدینۃ العلوم شری رامپور احمد نگر کے زیر نگرانی چلتاہےجس کے بانی اور سرپرست مولانا مفتی ارشاداللہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع احمد نگر ہیں۔علاقے کے علماء اور معزز شخصیات نے دونوں بچوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے والد جن کی ذاتی محنت کی وجہ سے بچوں نے یہ حاصل کیا ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ مولانا قمر عالم اشاعتی کے آبائی گاؤں ڈارہ ، مدھوبنی میں بھی علماء ، عوام اور رشتہ داروں نے بے حد خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور دونوں نونہال حفاظ کو مبارکباد پیش کیا اور ان کے اچھے مستقبل کے لئے دعائیں دیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر