Latest News

مسلم فنڈد یوبند کی جانب سے منعقد ہوگا سہ روزہ حج تربیتی کیمپ، آئندہ ۱۴ مئی سے ۱۶ مئی تک ہوگا ٹریننگ کیمپ، علماء کرام عازمین حج کو دینگے عملی ٹریننگ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
حسب سابق مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کی جانب سے عازمین حج کے لئے سہ روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد آئندہ 14 مئی سے شیخ الہند ہال میں کیا جائیگا، جس میں دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند سمیت نامور علماءکرام کے بیانات کے ساتھ ساتھ ماہر اور تجربہ کا افراد عملی ٹریننگ دینگے۔ 
مذکورہ معلومات آج یہاں مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کی جانب سے تین روزہ حج ٹریننگ کیمپ شیخ الہند ھال عیدگاہ روڑ دیوبند میں 14 مئی تا 16 مئی بروز اتوار،پیر اورمنگل کو منعقد کیاجائے گا۔ اس کیمپ میں عازمین حج کوحج وعمرہ کے متعلق تمام ارکان نیز سعی وطواف سے متعلق علمائے کرام، مفتیان کرام وتجربہ کا ر افراد ماڈلوں کی مددسے عملی ٹریننگ دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم فنڈ دیوبند کے جنرل منیجر ومحسن ملت حضرت مولانا حسیب صدیقی مرحومؒ نے تیس سال قبل عازمین حج کی خدمت اور ان کی قبل ازوقت صحیح رہنمائی کے لئے یہ سلسلہ شروع کیا تھا ، درمیان میں کووڈ کے سبب سفر جج متاثر ہونے کی وجہ سے تربیتی کیمپ بھی متاثر رہاہے لیکن اس سال ایک مرتبہ پھر ادارہ کی جانب سے اس سلسلہ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔انہوں نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والوں کے لئے قیام وطعام کا انتظام مسلم فنڈ دیوبند کی طرف سے ہوگا۔ 
حج ٹریننگ کیمپ کے سرپرست وذمہ دران عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی ،ڈاکٹر محمد اعظم اور مولانا دلشاد قاسمی نے بتایا کہ مسلم فنڈ دیوبند کی جانب سے طویل مدت سے حج ٹریننگ کیمپ کا سلسلہ جاری ہے ،جو کووڈ کے سبب درمیان میں متاثر ہوگیاتھا مگر الحمد اللہ اس سال پھر اس کو شروع کیاجارہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ کیمپ میں نامور علماءکرام کے قیمتی بیانات ہونگے اور عازمین حج کو علماءکرام و تجربہ کاروں کے ذریعہ عملی ٹریننگ دی جائیگی۔انہوں نے کثیر تعدا د میں عازمین سے اس کیمپ میں شرکت کرکے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔کیمپ کے کنوینر فہیم صدیقی اور معاون کنوینر فیضی صدیقی نے بتایا کہ خواتین کی حج ٹریننگ کا انتظام الگ پر دہ کے ساتھ کیاجائے گا، جہاں تجربہ کار خواتین کے ذریعہ عملی ٹریننگ دی جائے گی۔ کیمپ میں دیوبند اور قرب و جوار کے علاوہ دوسرے شہروں و دیگر اضلاع کے عازمین بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ تمام عازمین کے لےے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کیلئے اپنے کو ر نمبر کی سلپ لانا لازمی ہے۔ کیمپ کے اختتام پر تمام شریک عازمین کو ٹریننگ سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر