Latest News

مظفرنگر ضلع میں منعقدہ تقاریب میں بلدیاتی انتخابات کے نو منتخب چیئرمین و کونسلروں نے لیا حلف

مظفرنگر عزیز: الرحمن خاں۔ 
مظفرنگر ضلع کے بلدیاتی انتخابات کے نو منتخب چیئرمین و کونسلروں نے مختلف مقامات پر منعقدہ حلف برداری تقاریب میں حلف لے لیا ہے جس طرح میرٹھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کونسلروں کے ساتھ بی جے پی کے کونسلروں نے وندے ماترم نہ بولنے ہر مارپیٹ کی ہے ایسا ہی ایک معاملہ کھتولی میں بھی پیش آیا یہاں حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے آئے بھارتیہ کسان یونین کے اراکین کی پارکنگ کے تنازع میں پولس کے ساتھ نوک جھوک ہوئی ہے علاو ازیں دیگر سبھی مقامات پر حلف برداری تقاریب کستزک و احتشام کے ساتھ اہتمام عمل میں آیا۔
کھتولی میں نو منتخب چیئرمین حاجی شاہنواز لالو نے اپنے 25 میں سے 24 کونسلروں کے ساتھ حلف اٹھایا اس دوران کھتولی کے ایم ایل اے مدن بھیا سمیت کثیر تعداد میں سبھی پارٹیوں کے اراکین و معززین نے شرکت کی البتہ سابق چیئرمین و بی جے پی کے باغی کونسلر ہارس جین غیر حاضر رہے مظفرنگر میں میناکشی سروپ نے اپنے 55 کونسلروں کے ساتھ حلف لیا اس موقع پر وزیر مملکت سنجیو بالیان سمیت کثیر تعداد میں معززین شریک رہے چرتھاول میں ماسٹر محمد اسلام نے اپنے اراکین سمیت حلف لیا اس موقع پر کیرانہ پارلیمانی انچارج اقرا حسن سمیت دیگر پارٹیوں کے اراکین و معززین نے شرکت کی جانسٹھ کے نومنتخب چئیر مین ڈاکٹر عابد حسین نے اپنے نو منتخب 14 اراکین کے ساتھ حلف لیا اس منعقدہ تقریب میں کھتولی ایم ایل اے مدن بھیا سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر