Latest News

کھتولی میں وزیر اعلیٰ کے ہیلی پیڈ کے لئے خالی کرائی گئی زمین کا نہیں دیا گیا معاوضہ، کسان نے کیا ہنگامہ۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے کھتولی کے گاؤں تلسی پور کے دورے کے بعد ہیلی پیڈ زمین کے مالک نے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ ہیلی پیڈ میں لگی اینٹوں کو اٹھا کر ٹریکٹر ٹرالی میں بھرنا شروع کیا۔ اس کو لے کر کسانوں کی پولس کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔ معززین نے معاملہ نمٹا دیا۔ ایس ڈی ایم نے معاوضہ دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
 گاؤں تلسی پور میں کسان مہی پال کی پانچ بیگھہ اراضی میں کھڑی گنے کی فصل پر انتظامیہ نے روڈ رولر چلا کر ہیلی پیڈ بنایا تھا۔ اس سے پہلے ایس ڈی ایم نے کسان کو معاوضہ دلانے کا یقین دلایا تھا۔ اس کے بعد ہیلی پیڈ اور سیف ہاؤس بنائے گئے۔ وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر نے دوپہر کو اڑان بھری تو کسان نے زمین کے معاوضے کا مطالبہ کیا۔ لیکن، کسی افسر نے کسان کی بات نہیں سنی۔ اس پر کسان اور اس کے اہل خانہ نے ہیلی پیڈ پر لگائی گئی اینٹوں کو اکھاڑ کر ٹریکٹر ٹرالی میں بھرنا شروع کردیا۔ یہ دیکھ کر محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین وہاں پہنچ گئے اور اینٹیں نہ اٹھانے کو کہا۔ اسی دوران کھتولی کوتوال مکیش کمار بھی وہاں پہنچ گئے۔ کسانوں کی طرف سے اس کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ معاملہ بگڑتا دیکھ کر کوتوالی انچارج چلے گئے۔ بعد ازاں ایس ڈی ایم کھتولی نے کسان اور گنا کمیٹی کے چیئرمین اوم ویر سنگھ، ایڈوکیٹ سمیت کمار وغیرہ سے بات چیت کی ایس ڈی ایم کھتولی سبودھ کمار نے کہا کہ کسان کو قواعد کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔ کسان کو پریشان نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر