Latest News

کرناٹک میں یکساں سول کوڈ اور سی اے اے نافذ کیاجائے گا، بی جے پی کا انتخابی منشور جاری، ۱۰؍ لاکھ نوکریاں دینے کے اعلان کےساتھ ۱۶؍ اہم وعدے شامل۔

بنگلورو : کرناٹک میں ۱۰ مئی کو ہونے والے انتخابات کے پیش نظر حکمران بی جے پی نے بنگلور میں اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ پارٹی کا منشور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔ بی جے پی نے منشور میں ۱۶؍اہم وعدوں کو شامل کیا ہے۔ ریاست میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس نے ۱۰؍ لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا۔ بی جے پی نے کہا کہ وہ خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے خاندانوں کو سالانہ تین مفت پکان گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔میسور میں بین الاقوامی معیار کے ساتھ ہندوستان کا سب سے بڑا پونیتھ راج کمار فلم سٹی قائم کیا جائے گا۔ سرکاری اسکولوں کو وشویشوریہ ودیا یوجنا کے تحت اپ گریڈ کیا جائے گا۔بی جے پی نے اپنے منشور میں اگلے پانچ سالوں میں ۲۰۰فش فارمنگ پروڈکشن سینٹر قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بی جے پی نے ریاست بھر میں معیاری کھانا فراہم کرنے کے لیے ہر میونسپل کارپوریشن کے ہر وارڈ میں ایک ‘اٹل ایادھا کیندر’ قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔کہا جارہاہےکہ یونیفارم سیول کوڈ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کرناٹک کے چیف منسٹر بسواراج بومئی نے پیر کو ایک بڑے پروگرام میں اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کا منشور جاری کرتےہوئےکہا کہ بی جے پی کا انتخابی منشور سات آسنوں پرمشتمل ہے۔جن میں انا، اکشرا، آروگیہ، ابھیرودھی، آدایہ اور ابیہ شامل ہے۔بھگواپارٹی نے خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے ہر خاندان (بی پی ایل) کو پوشن اسکیم کے تحت 3 مفت رسوئی گیس کےسلینڈر، پانچ کلو چاول اور پانچ کلو دیگراجناس دینےکے علاوہ آدھا لیٹر نندنی دودھ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بی جے پی نے ہر میونسپل کارپوریشن کے ہر وارڈ میں اٹل آہارا کیندر قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ سستا اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جا سکے۔بی جے پی اوناکے اوبوا سماجیکا نیا ندھی اسکیم کے تحت ایس سی اور ایس ٹی طبقات کی خواتین کی طرف سے پانچ سالہ فکسڈ ڈپازٹ پر دس ہزار روپے تک کا میچنگ ڈپازٹ بھی فراہم کرے گی۔ہر کرناٹک کےہرشہری کے لئے سستی خوراک کو یقینی بنانے کے انتظامات کے علاوہ، بی جے پی سرواریگو سورو یوجنا بھی شروع کرے گی۔ اس اسکیم کے تحت، ریاستی ریونیو محکمہ کی جانب سے دس لاکھ ہاؤسنگ سائٹس کی نشاندہی کی جائےگی اور بے گھرخاندانوں میں یہ اراضی تقسیم کی جائےگی۔اپارٹمنٹ کے رہائشیوں کے لیے زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے لئےبی جے پی کرناٹک کے رہائشیوں کی بہبود کی مشاورتی کمیٹی تشکیل دے گی۔ یہ کمیٹی کرناٹک اپارٹمنٹ اونر شپ ایکٹ، ۱۹۷۲ میں اصلاح کرے گی اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو جدید بنائے گی۔اس کےعلاوہ زعفرانی پارٹی نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست میں اسٹارٹ اپ اور ای وی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے بہت بڑی پیش رفت کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ منشور میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا مقصد بنگلورو کو ریاستی دارالحکومت علاقہ کے طور پر نامزد کرنا اور اسے ڈیجیٹل اختراع کا عالمی مرکز بنانا ہے۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد کرناٹک بھرمیں چارجنگ اسٹیشن قائم کرکے، ریاستی ٹرانسپورٹ بسوں کو مکمل طور پر الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرکے، اور ایک ای وی سٹی بنا کر "الیکٹرک گاڑیوں کے پریمیم مرکز” میں تبدیل کرنا ہے۔بی جےپی کا مقصد مائیکرو کولڈ اسٹوریج کی سہولیات اور ایگرو پروسیسنگ یونٹس کے قیام اور زرعی پیداوار کی مارکیٹ کمیٹیوں کی جدید کاری اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ۳۰کروڑ روپے کاکے۔ایگری فنڈ قائم کرنا ہے۔ اس فنڈ کا مقصد پانچ نئے ایگرو انڈسٹری کلسٹرز اور تین نئے فوڈ پروسیسنگ پارکس قائم کرنے کے علاوہ فارم میکانائزیشن کو تقویت دینا ہے۔چیف منسٹر بسواراج بومئی ، سابق چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔ جبکہ۲۲۴رکنی کرناٹک اسمبلی کے انتخابات ۱۰؍مئی کو ہوں گے، ووٹوں کی گنتی ۱۳؍مئی کو ہوگی۔ کل ۳۶۳۲امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے ۷۰۷بی جے پی، ۶۵۱کانگریس اور ۱۷۲۰آزاد امیدوار ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر