Latest News

خواتین پہلوانوں کے بیانات ریکارڈ، جلد ہی برج بھوشن کو تفتیش کے لیے طلب کیے جانے کا امکان۔

نئی دہلی: نئی دہلی: دہلی پولیس نے جنسی ہراسانی کے الزامات کے سلسلے میں پیر کے روز خواتین پہلوانوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔ جنتر منتر پر بیٹھے پہلوانوں سے وابستہ ذرائع کے مطابق اتوار (30 اپریل) کو ایک خاتون پہلوان نے دہلی پولیس کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ اب دہلی پولیس جلد ہی جنسی ہراسانی کیس کے ملزم ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو تحقیقات کے لیے طلب کر سکتی ہے۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ دیگر خواتین ریسلرز کے بیانات بھی جلد قلمبند کیے جائیں گے۔ دہلی پولیس جلد ہی اس معاملے میں برج بھوشن شرن سنگھ کو تحقیقات کے لیے بلا سکتی ہے۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ان میں سے ایک POCSO ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایک نابالغ سمیت سات خواتین پہلوانوں نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا۔برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنتر منتر پر پہلوان احتجاج کر رہے ہیں۔ ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود احتجاج جاری ہے کیونکہ مظاہرین کا خیال ہے کہ انہیں سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔ غور طلب یہ ہے کہ پہلوان برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف شکایت پر کارروائی نہ کرنے پر جنتر منتر پر 23 اپریل سے دھرنے پر بیٹھے تھے۔ دہلی خواتین کمیشن نے ایف آئی آر کی مانگ کو لے کر دہلی پولیس کے سینئر افسران سے بھی شکایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کے اہلکار پہلوانوں سے رابطے میں ہیں۔ پہلوانوں کے بیانات کے بعد دہلی پولیس سوالات کی ایک فہرست تیار کرے گی، جس کے جواب برج بھوشن شرن سنگھ کو دینے ہوں گے۔ دہلی پولیس نے 7 خواتین پہلوانوں کی شکایت پر برج بھوشن کے خلاف کناٹ پلیس تھانے میں دو کیس درج کیے ہیں۔ شکایت کرنے والوں میں ایک نابالغ پہلوان بھی ہے جس کی وجہ سے سنگھ کے خلاف POCSO ایکٹ بھی لگایا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر