Latest News

آزاد میدان ممبئی میں منعقد ہونے والے جمعیۃ کے اجلاس کے لئے دیوبند مظفر نگر سے عہدیدان روانہ۔

مظفرنگر: سمیر چودھری۔ 
جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کے درجنوں ارکان ممبئی میں منعقدہ دو روزہ اجلاس مجلس منتظمہ کے لئے روانہ ہو گئے۔ معلومات کے مطابق ضلع بھر میں مرکزی جمعیۃ علماء ہند کے ارکان ہیں۔ روانگی سے قبل ضلع جنرل سکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی اور ضلعی میڈیا انچارج مولانا آصف قریشی بڈھانوی نے مشترکہ طور پر اجلاس کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس عام تاریخی ہونے جا رہا ہے، جس میں لاکھوں افراد اور تمام مرکزی اراکین شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس20-21 مئی کو جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی صدارت میں منعقد ہورہاہے۔ مولانا مکرم اور محمد آصف قریشی بڈھانوی نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کی تمام ریاستوں سے انتظامی کمیٹی کے ارکان شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور یکساں سول کوڈ، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، ملک میں ہجومی تشددکے واقعات کی روک تھام اور دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کے علاوہ درجنوں تجاویز زیر بحث آئیں گی۔ انہو ںنے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ ملت کے مسائل کو سامنے رکھ کر کام کیا ہے اور ملت کے مسائل حکومت تک پہنچائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک واحد جماعت ہے جو گزشتہ سو سالوں سے عوام کی خدمت کررہی ہے اور کسی بھی پریشانی میں سب سے پہلے سامنے آکر کھڑی ہوجاتی ہے، ہونے والا اجلاس ایک میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ ممبئی جانے والوں میں مولانا مکرم قاسمی، محمدآصف قریشی، مفتی عبدالقادر قاسمی، جمشید عالم، حافظ کامل، مولانا رضوان، مفتی مجیب، مولانا خالد، قاری جسیم، مولانا جاوید، مولانا یامین، مولانا مظفر، مفتی انتظار، مولانا طارق، قاری شہزاد وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر