Latest News

“غلط فہمی خطرناک چیز ہے “، غلط فہمی یا بدگمانی کے معاملے میں بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے: خطبہ جمعہ کے دوران الحاج محمد اقبال کا خطاب۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا ، آگرہ میں خطبہ جمعہ کے دوران خطیب الحاج محمد اقبال نے کہا کہ آج کے خطبہ میں بات کریں گے ایک ایسی خطرناک چیز کی جس کی لپیٹ میں علماء کرام ، دانشور ، مرد ، خواتین ،امیر غریب شہر کا، گاوں کا، سب آچُکے ہیں بس فرق اتنا ہے کہ کوئی کم یا کوئی زیادہ ، جی ہاں ہر ایک اس کی لپیٹ میں ہے ، اس چیز کا نام ہے “ غلط فہمی “ پہلے ایک بخاری کی حدیث نمبر ہے 6045 ، کو سمجھ لیں تاکہ بات آسانی سے سمجھ آسکے ، “ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جب کوئی شخص کسی کے اوپر بدکاری کا الزام لگائے یا اس کے اوپر کفر کا الزام لگاے تو اس کا الزام خود اسی کی طرف لوٹ آے گا اگر دوسرا شخص ویسا نہ ہو ۔ “ اس حدیث کو بار بار پڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ اچھی طرح یاد رہے ۔ یہ حدیث بہت سنگین ہے ، اس کی روشنی میں ہم سب کو غلط فہمی یا بدگمانی کے معاملے میں بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ، اگر کوئی بھی شخص کسی دوسرے کے بارے میں کوئی بات کہتا ہے تو آپ کو یک دم اس کو ماننے کی ضرورت نہیں جب تک کہ آپ اس کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل نہ کرلیں ، آدھی ادھوری معلومات آگے چل کر بہت سنگین چیز بن جاتی ہے اس کا نقصان پورے سماج کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے یہ ایک اخلاقی یا شرعی جرم کی حیثیت کا معاملہ بن جاتا ہے ۔ اس لیے بہت ضروری ہے کہ کسی بھی بات کو اس وقت تک تسلیم نہ کریں جب تک آپ کے پاس اس کا ثبوت نہ ہو نہیں تو آپ اور وہ شخص جس نے کسی بھی دوسرے پر “ الزام “ لگایا وہ خود اس حد یث کی “ زد “ میں آجائے گا اور وہ مجرم قرار پاے گا اس قدر سنگین مسئلہ ہے ہمیں حد درجہ احتیاط کی ضرورت ہے ، غلط فہمی یا بدگمانی کوئی عام بات نہیں کہ ایک کان سے سنا اور اس پر اپنی راے قایم کرلی یہ بہت بڑی ذمہ داری کی بات ہے اس لیے اس سے بچنا خود اپنے فائدے کے لیے ضروری ہوجاتا ہے نہیں تو یہ خود اپنا مسلۂ بن جاے گا اس لیے ضروری ہے اس معاملے میں بے حد سنجیدگی کا رول ادا کیا جاے ۔ اللہ ہم سب کو صحیح سوجھ بوجھ عطا فرماے اور اس بیماری سے بچاے، آمین۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر