Latest News

اپنے بچوں کو عقیدۂ ختم نبوت کا مفہوم سمجھانا تمام تعلیمی اداروں کی ذمہ داری۔ مولانا سہیل اختر رحیمی، تحفظ دین و ختمِ نبوت میڈیا برانچ مظفر نگر کے تحت معہدالبنات میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد۔

مظفرنگر: عزیر الرحمٰن خان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمرکز تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا کا ضلع مظفر نگر میں پانچواں انعامی پروگرام بعنوان تحفظ ختم نبوت کانفرنس شہر کی معیاری دینی درسگاہ معہدالبنات الاسلامی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ادارے کےبانی و مہتمم مولانا اکرم ندوی صاحب نے فرمائی اور نظامت ادارے کے ناظم تعلیمات مولانا جمشید قاسمی نے کی مہمان خصوصی کے طور پرتحریک تحفظ ختم نبوت اترپردیش کے صدر قاری محمد عارف قاسمی صاحب موجود رہے پروگرام کے کنوینر مولانا سہیل اختر رحیمی نے تحریک کے تحت ہونے والے کوئز پروگرام کی رپورٹ پیش کی اور عقیدۂ ختم نبوت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا واضح مفہوم قوم کے بچوں و بچیوں کو سمجھانا تمام تعلیمی اداروں کی انتہائی اہم ذمہ داری ہے کیونکہ اس وقت عقائد کی کمزوری دور کرنا ہی سب سے بڑا چیلنج ہےنیز موصوف نے مظفر نگر کے تمام تعلیمی اداروں ذمہ داران سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ ختم نبوت کوئز کا پروگرام اپنے اداروں کے اندر منعقد کرائیں تاکہ آسانی کے ساتھ بچوں کو ختم نبوت کا مفہوم سمجھایا جاسکے۔ مولانا اکرم ندوی صاحب کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تحریک کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا گیا اس موقع پر مفتی محمد زاہد صاحب استاد حدیث مدرسہ محمودیہ سروٹ مظفرنگرنے تحریک تحفظ ختم نبوت و مسئلۂ ارتداد پر بھی واضح روشنی ڈالتے ہوئے مخاطب سینکڑوں طالبات کو یہ عزم کرایا کہ مستقبل میں اپنی تعلیمی توانائی اس اہم مسئلے پر ضرور صرف کریں گی 
 مولانا محمد اکرم ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ تحفظ ختم نبوت پر کام کرنا یہ ہر صاحب ایمان کی ذمہ داری ہے نیز مولانا موصوف نے تحریک تحفظ ختم نبوت مظفرنگر کے ضلع صدرمولانا سہیل اختر رحیمی اور صوبائی صدرقاری محمد عارف کو مبارکباد پیش کی اور اس عظیم تحریک کے لئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائی یاد رہے کہ اس موقع پر تحریک تحفظ ختم نبوت برانچ ضلع مظفرنگر میں مزید دو افراد کا اضافہ کیا گیا جس میں نائب صدر کے طور پر جناب قاری شاہد ارمان حسینی اور جنرل سکریٹری کے لئے قاری محمد حذیفہ صاحب امام و خطیب حوض والی مسجد بکرا مارکیٹ شہر مظفرنگرکو منتخب کیا گیابعدہ معہدالبنات الاسلامی کی طالبات کے مابین انعامات تقسیم کٸے گٸےجس میں اول پوزیشن (۱)مہوش بنت عباداللہ (٢)ارم بنت گلزار ۔دوم پوزیشن (١) شبرا بنت وسیم احمد (٢) ادیبہ بنت ریئس احمد سوم پوزیشن (١) عافیہ بنت مجاہد (٢)ترمیم بنت سرتاج پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں کو اعزازی سند اور شیلڈ کے ساتھ ایک قلم پیش کیا گیا نیز علاوہ ازیں کوئز میں شریک جملہ طالبات کو اعزازی سند اور قلم پیش کیا گیا.

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر