Latest News

۲۰ دن سے لڑکی کے گلے میں پھنسا ایک روپے کا سکہ آپریشن کرکے نکال دیا گیا۔

کھتولی: عزیز الرحمن خاں: مظفر نگر میں 13 سالہ لڑکی کے گلے میں 20 دنوں سے پھنسا سکہ نکال دیا گیا ہے۔ ضلع اسپتال کے ڈاکٹر راکیش کمار نے ڈمپل 11 کا آپریشن کر کے سکہ نکالا۔ کامیاب آپریشن کے بعد بچی کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ ڈاکٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ بچی جلد صحت یاب ہو جائے گی۔
 مظفر نگر کے رہائشی آدیش نے بتایا کہ 20 دن پہلے اس کی بیٹی ڈمپل کے گلے میں سکہ پھنس گیا تھا جسے کئی ڈاکٹروں کے پاس لے گیا لیکن لڑکی کے گلے میں پھنسا سکہ نکل نہ سکا اور ڈاکٹروں نے لڑکی کو دہلی دکھانے کی بات کی لیکن مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے وہ اسے دہلی نہیں لے جا سکے۔ ضلع اسپتال کے ای این ٹی ماہر ڈاکٹر راکیش کے پاس لے گیا۔ جنہوں نے کامیاب آپریشن کرکے سکہ نکال دیا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر