نئی دہلی: کرناٹک انتخابات میں بجرنگ بدل معاملہ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے، اسی درمیان ایک اور سب سے بڑا اور نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی پر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انڈیا ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں اسمرتی ایرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے پرینکا گاندھی کو امیٹھی میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ جو لوگ اسلام میں یقین رکھتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں، مورتیوں کی پوجا نہیں کرتے، شاید اسی لیے کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے رام مندر کی تعمیر کی اجازت نہیں دی۔
اسمرتی نے مزید کہا کہ کانگریس ہندوؤں سے نفرت کرتی ہے۔ وہ ہمیشہ دہشت گرد گروپ کا موازنہ بجرنگ دل سے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، کانگریس نے ہمیشہ عوام کو لوٹنے کا کام کیا، گاندھی خاندان نے ملک کو آگسٹا ویسٹ لینڈ کی گولی دی۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل 2019 میں اسمرتی ایرانی نے پرینکا گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امیٹھی میں کانگریس جنرل سکریٹری نے ووٹ کے لیے نماز پڑھائی۔ اور اس کے بعد مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع مشہور مہاکالیشور مندر کا بھی دورہ کیا۔
0 Comments