Latest News

مولانا اسجد مدنی کو جمعیت علماء ہند کا نائب صدر منتخب ہونے پر پیش کی مبارکباد۔

مظفر نگر/دیوبند: سمیر چودھری۔
ممبئی میں منعقد جمعیة علماءہند کے اجلاس میں اتفاق رائے مولانا سید اسجد مدنی کو جمعیة علماءکا نائب صدرمنتخب کیاگیاہے، ان کے انتخاب پر جمعیة علماءہند کے کارکنان نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔مولانا سید اسجد مدنی کے نائب صدر منتخب پر محمد آصف قریشی میڈیا انچارج جمعیة علماءضلع مظفرنگر نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ موصوف کا انتخاب جمعیة علماءکو مزید فعال و متحرک کرےگا اسلئے کہ موصوف بہترین منتظم ہے اور جمعیة علماءکے مشن اور کام کو سلیقہ کے ساتھ انجام دینے کا ہنر رکھتے ہیں۔ اس سے قبل بھی جمعیة علماءکی بہت سے شعبوں کی ذمہ داریوں کو موصوف نے بخوبی انجام دیا ہے۔واضح ہو کہ ممبئی میں جاری جمعیة علما ہند کے اجلاس مجلس منتظمہ میں مولانا سید اسجد مدنی کو متفقہ طور پر نائب صدر منتخب کیاگیاہے۔ان کے اس انتخاب پر جمعیة علماءہند کے ضلع سہارنپوراور ضلع مظفرنگر کے ذمہ داران مولانا مکرم علی قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیة علماءضلع مظفرنگر ،مفتی عبدالقادر قاسمی جنرل سیکریٹر جمعیة کھتولی مدرسہ تحفیظ القرآن موضع ابراہیمی سرساوہ سہارنپور کے مہتمم مولانا احسن زاہدی نے بھی مولانا اسجد مدنی کے انتخاب پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر