Latest News

افضال انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم، گینگیسٹر معاملے میں چار سال کی سزا ملنے کے ۵۶ گھنٹے بعد کارروائی۔

لکھنو: اترپردیش کے غازی پور سے بہوجن سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کی لوک سبھا کی رکنیت رد کردی گئی ہے۔ سنیچر کو انہیں گینگسٹر معاملے میں غازی پور کی  ایم پی ایم ایل اے عدالت نے چار سال کی سزا سنائی تھی، سزا سنائے جانے کے ۵۶ گھنٹے بعد ان کی رکنیت ختم کردی گئی۔ افضال کے بھائی مختار انصاری کو بھی گینگسٹر معاملے میں دس سال کی سزا سنائی گئی تھی، مختار انصاری پر پانچ لاکھ اور افضال انصاری پر ایک لاکھ  روپئے کا عدالت نے جرمانہ لگایا تھا، مختار انصاری پہلے سے ہی باندہ جیل  میں قید ہیں، اس سے قبل تک افضال انصاری ضمانت پر باہر تھے۔ بتادیں کہ ۲۰۱۹ کے لوک سبھا الیکشن میں افضال  انصاری نے بی جے پی امیدوار منوج سنہا کو ۱۱۹۳۹۲ ووٹوں سے ہرایا تھا اس سے قبل ۲۰۱۴ میں انہوں نے سماج وادی پارٹی کی سیٹ سے انتخاب لڑا تھا۔ انصاری برادران پر گینگسٹر ایکٹ کا یہ معاملہ ۲۰۰۷ میں کرشنا نند رائے کے قتل کے دو سال بعد درج کیاگیا تھا، کیس میں رائے کے قتل کے بعد ہوئی آتشزنی اور کاروباری نند کشور رونگٹا کے اغوا اور قتل کو بنیاد بنایا گیا تھا، کرشنا نند رائے کے قتل معاملے میں عدالت نے انصاری برادران کو بری کردیا تھا لیکن گینگسٹر ایکٹ کا یہ معاملہ اسی سے  منسلک ہے۔ ۲۳ ستمبر ۲۰۲۲ کو دونوں بھائیوں پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت الزامات طے ہوئے تھے، اس معاملے میں ۱۵ اپریل کو فیصلہ آنا تھا لیکن جج کے چھٹی پر چلے جانے کی وجہ سے فیصلے میں تاخیر ہوئی اور سنیچر ۲۹؍ اپریل کو دونوں بھائیوں کو عدالت نے سزا سنائی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر