Latest News

عام آدمی پارٹی کے نو منتخب چیئرمین حاجی اکرم قریشی کو اروند کیجریوال کی مبارکباد۔

 کھتولی: عزیز الرحمن خاں۔ مظفرنگر کے قصبہ شاہ پور کے عام آدمی پارٹی کے نو منتخب چیئرمین حاجی اکرم قریشی نے پارٹی کے قومی صدر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شاہ پور کے نومنتخب چیئرمین کا گلدستہ پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا اور مظفر نگر میں عام آدمی پارٹی کی تاریخی جیت پر مبارکباد دی اور نومنتخب چیئرمین حاجی اکرم قریشی کی حکمت عملی اور مقبولیت کے بارے میں جانکر اروند کیجریوال بہت خوش ہوئے اس موقع پر پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ سنجے سنگھ و دیگر قائدین اعزازی تقریب میں موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر