نئی دہلی: نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں قتل کا دردناک واقہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے نابالغ لڑکی کا بے دردی سے قتل کردیا۔ شمال مغربی دہلی کے شہر آباد ڈیری علاقے میں اتوار کی رات ایک نابالغ لڑکی کو ۲۱؍بار چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کی شناخت ساکشی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ شہباز ڈیری کے ای بلاک میں رہتی تھی۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ اپنی دوست بھاونا کے ساتھ سالگرہ کی تقریب میں جانے والی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ بھاونا کو بلانے اس کے گھر آئی تھی۔ لڑکی بھاونا کے گھر کے باہر اس کا انتظار کر رہی تھی۔ اسی دوران اس پر حملہ کیا گیا۔دراصل اسی دوران ایک نوجوان ساکشی کے پاس آیا اور اس سے باتیں کرنے لگا۔ کسی بات پر ناراض ہو کر اس نے ساکشی پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس کے بعد اس پر پتھر سے حملہ بھی کیا۔ زخمی ہونے کے بعد ساکشی سڑک پر گر گئی۔ وہیں اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچی اور زخمی حالت میں ساکشی کو ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش اہلخانہ کے حوالے کر دیا ہے۔ وہیں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دونوں رلیشن شیپ میں تھے، کسی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ لیکن قتل کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ وہیں پویس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بلند شہر سے گرفتار کر لیا ہے۔آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ ساحل سرفراز کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے وحشیانہ قتل کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دہلی کے شاہ آباد ڈیری میں ایک نابالغ معصوم گڑیا کو چاقو سے گود گود کر مار ا گیا او راس کے بعد پتھر سے اسے کچل دیاگیا، دہلی میں درندوں کے حوصلے بلند ہیں، پولس کو نوٹس جاری کررہے ہیں، سب حدیں پار ہوگئی ہیں، میں نے اپنے اتنے برسوں کے کیریئر میں اس سے زیادہ بھیانک کچھ نہیں دیکھا‘‘۔ آلٹ نیوز کے محمد زبیر نے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کسی نے اسے بچانے کی کوشش بھی نہیں کی۔ بہت سے لوگ اتفاق سے ایسے چل رہے تھے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، سوائے پیچھے والے کتے کے‘‘۔
0 Comments