Latest News

میرٹھ اے ٹی ایس ٹیم نے جوتے فیکٹری میں کام کرنے والے چار مشتبہ بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا ہے۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ اے ٹی ایس کے انچارج انسپکٹر دھرمیندر یادو نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ بنگلہ دیش کے چار نوجوان مجیب خان، سجدول خان، مونٹو خان اور سجیب خان فرضی دستاویزات بنا کر گھیرکھیڑا صنعتی علاقے میں واقع سوریا انٹرنیشنل جوتا فیکٹری میں کام کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے چاروں مشتبہ بنگلہ دیشی ہندوستان کے مختلف شہروں میں رہ چکے ہیں۔ اے ٹی ایس نے ان کے پاس سے بنگلہ دیشی و ہندوستانی موبائل سم، بنگلہ دیش اور ہندوستانی آدھار کارڈ شناختی کارڈ، دیگر جعلی دستاویزات اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔ اے ٹی ایس نے ملزموں کے خلاف کھرکھودہ پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کرائی ہے اور کھرکھودہ پولیس نے چاروں کو اتوار کی دوپہر جیل بھیج دیا ہے۔ بنگلہ دیشی کھرکھودہ کے علاقے میں کتنے دنوں سے رہ رہے تھے خاندانی حیثیت کیا ہے، اور انہوں نے نے جعلی دستاویزات کہاں سے تیار کرائے اسکی تفتیش کی جارہی ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر