Latest News

تحریک تحفظ ختم کی جانب سے طالبات کے درمیان کوئز پروگرام کا انعقاد۔

مظفر نگر: عزیزالرحمٰن خاں۔
تحفظ ختم نبوت میڈیا مظفرنگر یوپی کا وفدختم نبوت کوئز پروگرام کا پیغام لے کر اتراکھنڈ کی تاریخی سرزمین کلیئر شریف میں واقع جامعہ فاطمة الزہراءڈھنڈیرہ و جامعہ زینب للبنات بیڈپور پہنچا ۔یہ وفد مفتی محمد شوقین کی دعوت پر صوبائی صدر قاری محمد عارف قاسمی اور برانچ مظفرنگر کے صدر مولانا سہیل اختر رحیمی کی نگرانی میں دونوں اداروں میں پہنچا جہاں اداروں کے ذمہ داران نے اس کارواں کا پرجوش استقبال کیا۔مولانا سہیل اختر رحیمی نےختم نبوت کوئز کے حوالے سے دونوں اداروں کی طالبات سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے جس کو بہر صورت عام کرنا ہی ہمارا مقصد ہے لہٰذا یہ پیغام پوری ملت تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ موجودہ دور میں گلی گلی گھومنے والے ملعونوں اور زندیقوں کے ناپاک ارادے خاک میں مل سکیں۔ اس موقع پر قاری محمد عارف قاسمی نے بھی تائیدی طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طالبات کو تاحیات ختم نبوت کے اس عظیم مشن کو زندہ رکھنے کا عزم دلایا۔ ختم نبوت کوئز میں شرکت کرنے والی طالبات کے مابین ختم نبوت کے کتابچے تقسیم کئے گئے ۔اس کارواں میں برانچ مظفرنگر کے جنرل سیکرٹری قاری محمد حذیفہ،نائب صدر قاری شاہد حسینی اور قاری محمد آصف بھی موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر