Latest News

امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات ۲۱ویں صدی کے اہم ترین رشتوں میں سے ایک ہیں: صدر بائیڈن۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد کے موقع پر کہا ہے کہ مذہبی آزادی انڈیا اور امریکہ کے تعلقات کا ’بنیادی اصول‘ ہے۔جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کے وہائٹ ہاؤس آنے پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ’قانون کی نظر میں سب کی برابری، اظہار رائے کی آزادی، مذہبی اجتماعیت اور مختلف اکائیوں کا امتزاج وہ اصول ہیں جو اب تک موجود ہیں اور ان میں تھوڑی تبدیلی بھی آئی ہے اور ان میں ہماری اقوام کی تاریخ میں چیلنجز کا بھی سامنا رہا ہے۔‘خیال رہے وزیراعظم اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر متعدد انسانی حقوق کے گروہوں کی جانب سے سخت تنقید کی جاتی ہے اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان کی حکومت ملک میں مسلمانوں اور مسیحی برادری پر ہونے والے ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔اس کے باوجود بھی امریکی صدر اور انڈین وزیراعظم کی ملاقات میں مثبت پہلو تلاش کیے جا رہے ہیں اور ان کی ملاقات میں تجارت اور دفاع کے معاملات زیر گفتگو آئیں گے کیونکہ دونوں جمہوری ممالک کو ابھرتے ہوئے چین کا سامنا ہے۔صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ’میرا بہت عرصے سے یقین ہے کہ امریکہ اور انڈیا کے تعلقات 21 ویں صدی کے اہم ترین رشتوں میں سے ایک ہیں۔‘اس موقع پر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ انڈیا اور امریکہ کے معاشرے ’جمہوری اقدار پر قائم ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’دونوں ممالک کو اپنی ڈائیورسٹی پر فخر ہے اور ہم دونوں یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا بنیادی مقصد سب کے مفاد کے لیے اور سب کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔‘

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر