Latest News

’ہندو راشٹرکی تائید کرنے والوں کو ووٹ دیں‘، ۲۰۲۴ الیکشن کے پیش نظر گوا میں ہندو جناجاگرتی کے کنونشن میں اپیل۔

پنجی: گوا کے مقام پانجم میں ہندو جنا جاگروتی کی جانب سے منعقدہ کنونشن میں ہندوؤں سے کہا گیا کہ ہندو راشٹرا کی تائید اور اپنے انتخابی منشور میں 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں ہندو مفادات کا تحفظ کرنے کے اقدامات کا اعلان کرنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں۔سمیتی کے قومی رہنما چارو دتا ٹنگلے نے ہندو رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ مفت برقی، مفت لیاپ ٹاپ اور دیگر مفت تحفوں کے وعدوں پر بھروسہ نہ کریں، بلکہ صرف ایسے امیدواروں کی تائید کریں جو سارے ملک میں مویشیوں پر ذبیحہ کے امتناع، انسدادِ تبدیلی ئ مذہب قانون، ہندو دیوی دیوتاؤں کی بے حرمتی کے لیے سخت سزا دینے کے قانون، ہندو مذہب اور زندگی گزارنے ہندو رسم و رواج کی تائید کرتے ہیں۔کنونشن کو مخاطب کرتے ہوئے مہاراشٹرا مندر مہا سنگھ کے رابطہ کار سنیل دھنواٹ نے کہا کہ مندروں کو شراب اور گوشت سے پاک رکھا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مندروں کا دورہ کرنے والوں کے لیے ایک ڈریس کوڈ نافذ کیا جائے اور دعویٰ کیا کہ مندر کے کلچر کا تحفظ کرنے مہاراشٹرا کے 131 مندروں میں ڈریس کوڈ پہلے سے ہی نافذ ہے۔ایچ جے ایس کا بنیادی مقصد ہندو راشٹرا کا قیام ہے۔ سیکولر جمہوریت کے سبب آج سماج، ملک اور مذہب کا موقف انحطاط پذیر ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر