Latest News

مظفر نگر میں وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ شیشے ٹوٹے آر پی ایف نے کیا مقدمہ درج۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
دہلی-دہرا دون وندے بھارت ٹرین میں جون کے آخری ہفتے تک سیٹیں ریرو ہیں۔ اس درمیان ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔
 اتوار کی دیر شام، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا، جس میں مظفر نگر سے گزرنے والے دہلی-دون وندے بھارت پر پتھراؤ بتایا جا رہا ہے۔ مظفر نگر اسٹیشن سے لے کر آؤٹر تک پتھراؤ کی اطلاعات ہیں۔ اس پتھراؤ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر چل رہی ہے۔ آر پی ایف نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتوار کی رات دیر گئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوا، جس میں کہا جا رہا ہے کہ سماج دشمن عناصر وندے بھارت ٹرین پر آؤٹر اور مظفر نگر ریلوے اسٹیشن کے درمیان پتھراؤ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ 25 مئی کو دہرادون-دہلی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ پتھراؤ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ریلوے پروٹیکشن فورس کو ملزموں کو پکڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر