Latest News

کھتولی سے چار بچے لاپتہ ہونے سے لواحقین میں کہرام پولس سراغ لگانے میں ناکام۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
 کھٹولی میں چار بچے لاپتہ ہوگئے ہیں محکمہ پولس و لواحقین میں افرا تفری مچی ہوئی ہے کھتولی کے صدیق نگر محلہ سے چار بچوں کے لاپتہ ہونے سے پولس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ گزشتہ تقریباً 30گھنٹے سے لواحقین مسلسل بچوں کی تلاش کر رہے ہیں تاہم ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔محلہ صدیق نگر کے رہائشی شوقین کے تین معصوم بچوں میں تیمور تقریباً 9ماہ، ذکرا، تقریبا 10 سال، اقراء تقریباً 11 سال، اور ارمان تقریباً 10 سال اتوار کی صبح تقریباً چھ بجے گھر سے نکلا۔ کافی دیر تک بچے گھر نہ پہنچنے پر لواحقین نے ان کی تلاش شروع کردی۔ دن بھر لواحقین اور علاقہ مکین چاروں بچوں کو تلاش کرتے رہے لیکن وہ نہ مل سکے۔ چار بچوں کی گمشدگی سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ بچوں کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے دن بھر بچوں کی تلاش بھی کی لیکن کوئی پتہ نہ چل سکا۔ بچوں کے لاپتہ ہونے پر لواحقین نے ان کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو شکایت کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر