Latest News

کامیاب زندگی کے لئے ٹکراؤ کی صورتحال سے بچنا بہت ضروری ہے۔ خطبہ جمعہ کے دوران الحاج محمد اقبال کا خطاب۔


آگرہ: مسجد نہر والی میں الحاج محمد اقبال نے خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ آج کے خطبہ میں بات ایک ایسے اصول کی ہوگی جو ہم سب ایک خاص موقع پر تو اس کو اپناتے ہیں لیکن مستقل عمل میں نہیں لاتے، وہ اصول ہے "ٹکراؤ سے بچنا" اس کو ایسے سمجھیں کہ جب بارش آتی ہے تو آپ بارش سے بچنے کے لیے فوراً کسی سائے والی جگہ چلے جاتے ہیں تاکہ آپ بھیگنے سے بچ جائیں، اسی طرح جب زلزلہ آتا ہےتو آپ کھلی جگہ جانےکی فوراً کوشش کرتے ہیں تاکہ آپ محفوظ رہیں ، کیونکہ بارش اور زلزلہ دونوں ہی ایسے ہیں جن سے آپ بچنے کی کوشش کرتے ہیں اگر آپ بارش سے بچنے کے لیے کھلے میدان میں ہی رہیں تو بچنا ممکن نہیں اسی طرح اگر زلزلے کے وقت آپ گھر کے اندر ہی رہیں تو بھی خطرہ میں ہیں تو آپ نےاس کا حل یہ نکالا کہ آپ نے فوراً جگہ تبدیل کرلی یہ ہی عقل مندی ہے ورنہ آپ نقصان والی لسٹ میں آجاتے ، کیونکہ دونوں چیزیں آپ کے بس میں نہیں ہیں ، کہ آپ ان کو روک سکیں یا ان کو کنٹرول کرسکیں ، اس سے یہ اصول معلوم ہوا کہ اگر کوئی چیز آپ کے بس میں نہیں ہےتو عقل یہ کہتی ہے کہ خاموشی سے الگ رہیں اس سے ٹکرانے کی کوشش نہ کریں نہیں تو نقصان والی لسٹ تیار ہے۔ لیکن ہم باقی جگہوں پر اس اصول کو بلکل نظر انداز کر دیتے ہیں اور اس طرح وہ ٹکراؤ والی صورت بن جاتی ہے ، سیدھی بات یہ سمجھنے کی ہے کہ اگر کہیں بھی ہم کو یہ محسوس ہو کہ یہ کام “ہمارے بس کا نہیں ہے “ تو ہمیں اس سے بچنا ہی بہتر ہے یہ ہی کامیاب اصول ہے بہت سی مثالیں آپ اس میں شامل کرسکتے ہیں ، قرآن میں اللہ تعالی نے سورہ انعام آیت نمبر ۳۲ میں بہت واضح طور پر کہا ہے “ تم عقل سے کام کیوں نہیں لیتے “ اس لیے ہمارے لیے ضروری ہے کہ قرآن کے اس “ پیغام “ کو ہمیشہ یاد رکھیں تو بہت سی پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں ، اللہ ہمیں قرآن پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماے آمین

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر