Latest News

خاتون نے نائب تحصیلدار پر لگایا زیادتی کا الزام، وزیر اعلیٰ کو شکایتی خط ارسال۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
جانسٹھ کے ککرولی علاقے کے گاؤں کی ایک خاتون نے نائب تحصیلدار پر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے۔ خاتون نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
 وزیر اعلیٰ کو بھیجے گئے شکایتی خط میں خاتون نے کہا کہ نائب تحصیلدار کی عدالت میں اس کا تنازع چل رہا ہے۔ جمعرات کی دوپہر، وہ کیس کی التجا کرنے تحصیلدار کی عدالت پہنچی۔ الزام ہے کہ نائب تحصیلدار نے اس کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ احتجاج کرنے پر اس نے ذات پات کی باتیں کہہ کر وہاں سے چلے جانے کی دھمکی دی۔ متاثرہ نے نائب تحصیلدار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر، نائب تحصیلدار سنجے سنگھ کا کہنا ہےکہ خاتون کا نائب تحصیلدار کی عدالت میں زمین سے متعلق کیس تھا۔ خاتون نے نائب تحصیلدار پر اپنے حق میں مقدمہ کرنے پر زور تھا اسکے حق میں نہ ہو نے پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر