بنگلورو: کرناٹک سے کلمہ طیبہ کی توہین کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں بریانی نہیں دینے پر ہندو تو وادی نے کلمہ لکھے ہوئے بورڈ کو اتار کر پھینکنے کی کوشش کی۔ جرنو مرر کی رپورٹ کے مطابق معاملہ بنگلوو میں واقع اسٹار بریانی سینٹر کا ہے جہاں پر گزشتہ دنوں کرناٹک رکشک سینا کے نائب صدر راکیش گوڑا بریانی لینے پہنچا، اس وقت دکان بند ہونے کا وقت ہورہا تھا، دکاندار نے بریانی دینے سے انکار کردیا۔ خبروں کے مطابق راکیش گوڑا بنگلورو میں اسٹار بریانی دکان پر گیا اور کہا بریانی دو، دکان بند ہورہی تھی اس لیے اس کو منع کردیاگیا، تو وہ زبردستی اندر داخل ہوگیا اور اوپر نصب کلمہ طیبہ کے بورڈ کو اتار کر نیچنے پھینکنے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ پاکستان کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکیش گوڑا نے جب کلمہ طیبہ لکھے ہوئے بورڈ کو پھینکنے کی کوشش کی تو اس وقت پولس بھی وہاں موجود تھی، لیکن پولس نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی۔
0 Comments