Latest News

کوچنگ سینٹر میں نماز پڑھنے پر مولانا شوکت علی گرفتار۔

غازی آباد: صحافی وسیم اکرم تیاگی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر مولانا شوکت علی کی گرفتاری کا فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں کوچنگ سینٹر کے اندر نماز پڑھوانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، غازی آباد پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کوچنگ کے سربراہ مولانا شوکت علی کو گرفتار کرلیا ہے۔ سب انسپکٹر پریم سنگھ نے غازی آباد کے تھانہ کھیڑا میں آئی پی سی کی دفعہ ۱۵۳ اے، اور ۵۰۵ کے تحت ایف آئی آر کرائی ہے، پریم سنگھ کے مطابق میں ۲۳ جون کو پولس ٹیم کے ساتھ نہرو گارڈن چوکی علاقے میں گشت کررہا تھا، اس دوران دیپک وہار کے فیوچر ٹریک کوچنگ سینٹر کے اندر دوپہر ایک بج کر ۲۰ منٹ پر مسلمانوں کے ذریعہ اجتماعی نماز پڑھی جارہی تھی، آس پاس کے رہنے والے ہندو کمیونٹی اس کی مخالفت کررہی تھی‘‘۔ وسیم اکرم تیاگی نے یوپی پولس اور ڈی جی پی یوپی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ نماز پڑھنے سے امن میں خلل ہوتا ہے اور آپ کی پولس اس پر فوراً نوٹس بھی لیتی ہے غضب ہے‘‘۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر