Latest News

جمعیۃ علماء مظفرنگر کی میٹنگ میں اہم فیصلے، شہر میں پانچ مکاتب کو منظم کرنے اور اصلاح معاشرہ و سود کے خلاف تحریک چلا نے کی تجویز منظور۔

مظفر نگر: عزیز الرحمٰن خاں۔
جمعیة علماءشہر مظفرنگر کی ایک میٹنگ کا انعقاد مدرسہ تعلیم القرآن میں کیا گیا۔جس کا آغاز محمد ثاقب کی تلاوت کلام اور مولانا محمد عمار کی نعت پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی کے طو رپر ضلع صدر مفتی محمد بنیامین، و ضلع جنرل سکریٹری قاری ذاکر حسین نے شرکت کی۔ اس موقع پر قاری ذاکر حسین سکریٹری جمعیة علماءاتر پردیش نے بتایا کہ اس میٹنگ میں چند امور طے کئے گئے ہیں جن میں ایک مہینے کے اندر شہر میں پانچ مکتب کو منظم کرنا ہے جسکے لئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں حافظ محمد اکرام، مولانا محمد گلزار، مفتی عبد القیوم کے نام شامل ہیں، اس کے علاوہ تین مہینے تک اصلاح معاشرہ کے تحت ترجیحی طور پر سود کے خلاف تحریک چلا کر غیر مسلموں کے ذریعے مسلم عورتوں کو سودی رقم دیکر اپنے جال میں پھنسانے کی مہم کے خلاف مستورات کے پروگرام و مساجدوں میں بیان کر اس لعنت سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،اس کے علاوہ جمعیة کی مقامی یونٹوں کی تشکیل کی گئی جلد ہی وارڈ وائز یونٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد ملت اسلامیہ ہند صدر جمعیة علماءہند مولانا سید محمود اسعد مدنی کی ہدایت کے مطابق جمعیة علماءطی یونٹوں کی تشکیل ہرحال میں دی جائے گی، زمینی سطح پر مقامی یونٹوں کے ذریعے تمام ہی تعمیری پروگرام کو عملی جامہ پہنا نا ہے، اسی طرح جمعیة یوتھ کلب کے ذریعے نوجوانوں کو منظم و مہذب صحت مند و نفع بخش،ملک و ملت کے لئے مفید سے مفید بنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے مکاتب کا قیام ازہد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم بچیاں مخلوط تعلیم و دیگر وجوہات کی بناءپر بے دینی کا شکار ہیں، غیر مسلموں کے ذریعے مسلم عورتوں کو سودی رقم کا دینااور مسلم عورتوں کا انکے ربط میں رہنا انتہائی خطرناک اور نسلوں کے ایمان کے لیے مضر ہے ۔جمعیة علماءشہر مظفرنگر نے طے کیا ہے کہ ایک مہینے میں پانچ منظم مکاتب قائم کرنے ہیں اور تین مہینے تک ترجیحی طور پر اصلاح معاشرہ کے تحت سود کے خلاف تحریک چلائی جائے گی میٹنگ میں کثیر تعداد میں شہر و اطراف کے ائمہ و علماءکرام جنمیں بطور خاص مفتی محمد اقبال، مولانا محمد ارشد، قاری عبد الماجد، مفتی محمد عادل، مولانا محمد اسرار، مولانا محمد گلزار، حاجی وسیم عالم، قاری محمد عٹمان، مفتی عبد القیوم، مفتی محمد فاضل، مفتی محمد جاوید، مولانا سمیع اللہ، نور محمد، محمد شبلی قاری شاہنواز، قاری بلال، مولانا محمد فروز، پردھان سلیمان وغیرہ حضرات شریک رہے۔ پروگرام کی صدارت شہر صدر حافظ محمد اکرام نے اور نظامت کے فرائض شہر جنرل سکریٹری قاری محمد عادل نے انجام دیئے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر