Latest News

مظفر نگر میں افسوسناک حادثہ، گڑھے میں گر کر ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی درد ناک موت۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
اتر پردیش کے مظفر نگر میں پیر کی دوپہر ایک دردناک حادثہ میں  ایک ہی خاندان کے تین معصوم بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  بڈھانہ  کے رسول پور دبھیڑی گاؤں میں بھٹہ کی راہ میں گہرے گڑھے میں گرنے سے ہوئی تین بچوں کی موت لواحقین میں کہرام مچا ہوا ہے اور گاؤں میں غم کا ماحول ہے  حسین ولد فیصل (6) اسد (8) اور عارف ولد احسان (8) صبح بھٹے پر کھیلنے گئے تھے۔  بارش کے پانی میں کھیلتے ہوئے وہ پانی سے بھرے ایک گہرے گڑھے میں کود گئے جس سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے  لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر