Latest News

خراب موسم: انڈیگو کا طیارہ دوبارہ پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل۔

نئی دہلی:  انڈیگو کی سری نگر-جموں پرواز 6E-2124 خراب موسم کی وجہ سے اتوار کو دو بار پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگئی۔ اس کے بعد پرواز کی ہنگامی لینڈنگ امرتسر میں کی گئی۔ دو ہفتوں میں انڈیگو کی پرواز کا پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔تازہ ترین واقعہ اتوار کی دوپہر کا ہے، جب سری نگر سے انڈیگو کی پرواز نمبر 6E-2124 جموں کے لیے روانہ ہوئی۔ 28 منٹ کے بعد خراب موسم کی وجہ سے پرواز جموں و کشمیر کے کوٹ جمیل کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی۔ یہ پرواز تقریباً 5 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں رہی اور سیالکوٹ کے راستے جموں کی طرف چلی گئی۔جموں میں بھی موسم خراب تھا۔ جس کی وجہ سے وہ وہاں بھی نہیں لینڈ کرسکی۔ اس کے بعد پرواز امرتسر کے لیے روانہ ہوگئی۔ یہ پرواز شام 4 بج کر 15 منٹ پر دوبارہ پاکستان کی سرحد میں داخل ہوگئی۔ جموں و کشمیر کے کڈیال کلاں میں داخل ہوئی یہ پرواز شام 4.25 بجے کے قریب امرتسر کے اجنالہ کے ککڑ گاؤں کے قریب ہندوستان کی طرف لوٹی۔ اس کے بعد پرواز کی ہنگامی لینڈنگ امرتسر میں کی گئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر